صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کے مرکزی سکریٹری نے ہندوستان میں داخلے کے پوائنٹس (پی او ایز) کی صحت عامہ کی تیاری اور فوری کارروائی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے روڈ میپ پر ورکشاپ سے خطاب کیا


صحت عامہ کی ایمرجنسی کے دوران پوائنٹس آف انٹری کو مضبوط بنانے میں تعاون کرنے کے لیے ہندوستان دنیا کے سامنے ایک مثال ہے

Posted On: 07 SEP 2022 7:48PM by PIB Delhi

کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی کارروائی پہلے ہی سے مستعد، سرگرم اور معیاری رہی ہے۔ داخلے کے پوائنٹس (پی اوایز) ملک کے لیے دفاع کی پہلی لائن ہیں جو ہمیں بین الاقوامی تشویش کی کسی بھی عوامی صحت ایمرجنسی سے بچانے کے لیے ہیں۔ پی اوایز پر موثر نگرانی نے کووڈ-19 کی آمد اور پھیلاؤ میں کمی پیدا کی ہے جس سے ملک کو صحت عامہ کے ضروری انفراسٹرکچر اور اس وبائی مرض سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو تیار کرنے کے لیے کافی وقت ملا۔ صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن، نے یہ بات ‘‘ہندوستان میں عوامی صحت کی تیاری اور داخلے کے مقامات (پی اوایز) پر فوری کارروائی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ’’ کے عنوان پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح مہمان خصوصی جناب راجیش بھوشن نے  محکمہ صحت کے پروفیسر (ڈاکٹر) اتل گوئل، جنرل ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جناب لو اگروال، ایڈیشنل سکریٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سدرسن منڈل کی موجودگی میں کیا۔ ورکشاپ میں ایئرپورٹ ہیلتھ آرگنائزیشنز (اے پی ایچ اوز)/ پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشنز (پی ایچ اوز)/ لینڈ پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشنز (ایل پی ایچ اوز)، آئی ڈی ایس پی، این سی ڈی سی، ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حکام، پارٹنر تنظیموں جیسے این آئی ڈی ایم، ایس ڈی ایم اے، سی آئی ایس ایف وغیرہ نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B3NA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003G0XW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OOG9.jpg

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب لو اگروال نے وبائی امراض کے خلاف پی اوایز کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھائے گئے مختلف قابل تعریف اختراعات - اسٹیٹ آف آرٹ پیپر لیس ہیلتھ اسکریننگ؛ ائیر سوودھا پورٹل، منصوبہ بندی، نگرانی، جانچ، کانٹیکٹ ٹریسنگ کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی دستیابی پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وبا کے دوران  سیکھے گئے اسباق کو آئندہ نسلوں کے لیے ادارہ جاتی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ پوائنٹس آف انٹری پر کارکردگی کے بہترین طریقہ کار اور معیارات جو آج ہمارے پاس ہیں ایک ٹیم کے طور پر ہماری اجتماعی کوششوں سے تیار ہوئے ہیں۔

سینٹرل انٹرنیشنل ہیلتھ (آئی ایچ) ڈویژن، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی ٹی ای جی ایس ) اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت( ایم او ایچ ایف ڈبلیو)، حکومت ہند کے ذریعے نئی دہلی میں 06 سے 07 ستمبر 2022 کے دوران ‘‘ہندوستان میں صحت عامہ کی تیاری اور پی اوایزکی فوری کارروائی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ’’ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ ورکشاپ مستقبل میں استحکام  کے لیے وبائی امراض کے دوران سیکھے گئے اسباق کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ورکشاپ کا مقصد صحت عامہ اور آفات بندوبست کے شعبے میں کام کرنے والے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کی خاطر کراس لرننگ اور علم کے اشتراک کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.10033



(Release ID: 1857765) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi