وزارت دفاع

مسلح فوجوں کی جدید کاری

Posted On: 29 JUL 2022 2:24PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے لوک سبھا میں آج جناب وی کے سری کندن کو دئے گئےایک تحریری جواب میں  بتایا کہ دفاعی مسلح فوجوں کی جدید کاری میں دفاعی صلاحیت کو جدید بنانے اور فروغ دینے کے لئے پلیٹ فارموں ،ٹیکنالوجیز اور ہتھیاروں کا نظام حاصل کرنا شامل ہے۔یہ امکانی خطرات،کام کاج کی ضروریات اور تکنیکی تبدیلیوں پر مبنی ایک لگاتار عمل ہے تاکہ مسلح فوجیں سلامتی کو درپیش بہت سے خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہیں ۔حکومت اس بات کو یقینی بنانے کو انتہائی ترجیح دیتی ہے کہ مسلح فوجیں کام کاج کی کسی بھی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ساز و سامان سے ،بھر پور طریقے سے لیس ہوں ۔

مسلح فوجوں کی ساز و سامان کے بارے میں پہلے منصوبہ بندی کی جاتی ہے اور پھر تفصیلی عمل کے ذریعہ اس پر پیشرفت ہوتی ہے ۔جس میں دس سال کے صلاحیت سازی کا مربوط منصوبہ آئی سی ڈی پی ،پانچ سال کا دفاعی صلاحیت حاصل کرنے کا منصوبہ ڈی سی اے پی  اور سالانہ حصول منصوبہ اے اے پی  شامل ہوتا ہے۔نیز وزیر دفاع کی صدارت میں دفاعی ساز و سامان حاصل کرنے کی کونسل کے مذاکرات شامل ہوتے ہیں۔

دفاعی صلاحیت میں اضافے اور جدید ترین ٹیکنالوجی و مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے مندرجہ ذیل اقدامات  کئے ہیں اورپالیسیاں اپنائی ہیں:

  • ڈی آر ڈی او نے فوجی ساز و سامان میں ایمرجنسی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مصنوعی ذہانت ،کوانٹم ٹیکنالوجیز ، کوگنیٹو ٹیکنالوجیز ، ایسمٹرک ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ میٹریئلز جیسے جدید ترین میدانوں میں حل فراہم کرنے کے لئے ڈی آر ڈی او کی نوجوان سائنسدانوں کی لیباریٹریز ڈی وائی ایس ایل قائم کی ہے۔
  • مارچ 2022 میں صنعت پر مرکوز ڈیزائن وڈ یولپمینٹ  کے لئے 18 بڑے دفاعی پلیٹ فارموں کا اعلان ۔
  • دفاعی مہارت (آئی ڈیکس) اسکیم کے لئے اختراعات کا آغاز جس میں اسٹارٹ اپس اور مائیکرو ،چھوٹے  اور اوسط درجے کے کاروبار شامل ہیں۔
  • صنعت ،اسٹارٹس اپس اور تعلیمی اداروں کے لئے دفاعی تحقیق و ترقی کی شروعات جس کے لئے دفاعی تحقیق و ترقی کے بجٹ کا 25 فیصد حصہ مختص ہے تاکہ ملک میں دفاعی ٹیکنالوجی کی ترقی کو رفتار دی جاسکے۔

***********

ش ح ۔   ا س ۔ م ش

U. No.10044



(Release ID: 1857761) Visitor Counter : 125


Read this release in: English