کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کان کنی کی فرموں سے واجبات کی باز یابی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 AUG 2022 3:37PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی  ہے کہ شاہ کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ کے مطابق گوا میں ان کان کنی فرموں کی تفصیلات جو غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہیں، پالیسی اور قانون سازی کے مینو میں وزارت کان کنی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ویب لنک: (https://www.mines.gov.in)

گوا کی ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، گوا کی ریاستی حکومت نے کان کنی کمپنیوں کے زیر التواء واجبات کا پتہ لگانے کے لیے  جانچ پڑتال کرنےکی غرض سے  چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کا تقرر کیا ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی سمری رپورٹ کے مطابق،  کانکنی کی  کمپنیوں کی جانب سے کل واجبات کا تخمینہ352.23 کروڑ  روپے لگایا گیا تھا۔ جس میں اب تک 80.47 کروڑ کی رقم کی  وصولی ہوئی ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ اور بھی کیسز ہیں جن کی تفتیش خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی) کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

گوا کی ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ان  معاملات  کی  تفتیش کی ذمہ داری خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے پاس  ہے۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

 

U. No.10037


(ریلیز آئی ڈی: 1857754) وزیٹر کاؤنٹر : 94
یہ ریلیز پڑھیں: English