ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

این آئی ای ایس بی یو ڈی، آئی آئی ای  اورآئی ایس بی  ہندوستان کے نوجوانوں کو کاروباری پروگرام پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے


شراکت داری دو کاروباری پروگراموں کی  ترقی اور ان پر عمل درآمد  میں مدد گار ثابت ہوگی

Posted On: 07 SEP 2022 6:51PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ(آئی آئی ای) نے وزارت ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ(ایم ایس ڈی ای) کے تحت انفرادی طور پر انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر یکم ستمبر 2022 کو دستخط کیے۔آئی ایس بی ایک اعلی درجے کا عالمی بزنس اسکول، جو نوجوانوں، ملازمت کے متلاشیوں اور اُبھرتے ہوئے کاروباری افراد کے لیے ہدف بنائے گئے کاروباری پروگراموں کے ذریعے عالمی معیار کی انتظامی تعلیم فراہم کرتا ہے۔

یہ شراکت داری آئی ایس بی کے فیکلٹی اور صنعت کے ماہرین کے ذریعہ دو پروگراموں - بزنس فاؤنڈیشنز اور کاروباری مہارتوں اور طرز عمل کی مہارتوں کے پروگرام کو ، ترقی کرنے اور ان  پر عمل درآمد  کے قابل بنائے گی۔ مزید برآں، این آئی ای ایس بی یو ڈی ،آئی آئی ای ان دو تربیتی پروگراموں میں آئی ایس بی ایل  ایم ایس  پر نوجوانوں، ملازمت کے متلاشیوں اور کاروباری افراد کے اندراج کو آگے بڑھائیں گے۔ کورسز کی کامیابی سے تکمیل پر شرکاء کو مشترکہ سرٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

شراکت داری کی ستائش کرتے ہوئے، ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز نوجوانوں اور صنعت کاروں کے لیے وسیع مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ملک کی ترقی میں اپنا  کردار ادا کررہے ہیں۔ آج، مہارتیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور نوجوانوں کو متعلقہ مہارت کی تربیت فراہم کرکے ان تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ شراکت داری کاروباری اور ہنر مندی کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک بھر پور ماحول پیدا کرنے کے مجموعی وژن کے مطابق ہے، جس سے ہندوستان کو دنیا کی ہنر کی راجدھانی بنایا گیا ہے۔

بزنس فاؤنڈیشنز اینڈ انٹرپرینیورئل سکلز پروگرام مائیکرو اکنامکس اور میکرو اکنامکس کے تعارف کا احاطہ کرے گا اور کاروبار کے بنیادی پہلوؤں کا احاطہ مارکیٹنگ مینجمنٹ، آپریشنز مینجمنٹ، مسابقتی حکمت عملی، گفت و شنید کے تجزیہ اور مالیات کی بنیادی باتوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اس پروگرام کے ذریعے کاروباری مہارتیں کاروباری  معلومات فراہم کرکے، اسٹارٹ اپ ڈیولپمنٹ کے سلسلے کو سمجھ کر اور مارکیٹ کی ضروریات، مسائل اور مواقع کی نشاندہی کرکے فراہم کی جاتی ہیں۔

طرز عمل کی مہارتوں کے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ان کی ذاتی اور کام  کاج کی جگہ کی  اثر انگیزی  کو بڑھانے کے لیے مختلف مہارتوں اور حکمت عملیوں کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ اس کورس میں دیگر مہارتوں کے درمیان خود آگاہی پیدا کرنا، ترقی کی ذہنیت کو فروغ دینا، مؤثر زبانی اور غیر زبانی مواصلات، پیشکش اور عوامی تقریر، نیٹ ورکنگ کا فن، ذاتی برانڈ بنانا، کہانی سنانے کا فن، ٹیکنالوجی کا تعارف، نوکری کا انٹرویو، اور گفت و شنید کا تجزیہ شامل ہیں،

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10034



(Release ID: 1857747) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi