کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں سے نکلنے والی پانی  کو صاف کیا جانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 AUG 2022 3:40PM by PIB Delhi

معدنیات کے تحفظ اور فروغ کے اصولوں (ایم سی ڈی آر)2017 کے 41ویں اصول کے مطابق ،پٹے پر لینے والی کمپنیوں کو کانوں سے نکل کر ،سطح زمین پر واقع پانی کے ذخائر ،زیر زمین پانی کے ذخائر اور قابل استعمال زمین پر آجانے والے رقیق مادوں کی روک تھام یا ان میں کمی لانے کے ہر ممکن احتیاطی اقدامات کرنے ہوں گے ۔ضروری ہے کہ ان مادوں کو موزوں طریقے سے صاف ستھرا کیا جائے اور اس سلسلے میں طے شدہ معیارات  کے مطابق بنایا جائے ۔

پٹے پر لینے والی کمپنیوں کی طرف سے کانوں سے نکلنے والے پانی کی کھپت کے لئے  گاد کو نیچے بٹھانے ،شجر کاری ،پینے کے مقصد ،سینچائی اور دیگر کانکنی / صنعتی استعمال  جیسے مختلف مقاصد کے لئےبہت سی کوششیں کی جاتی ہیں۔  کانوں سے نکلنے والے پانی  کی تجدید کے لئے بھی اقدامات کئے جاتے ہیں جو کنکنی اور صنعتی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اس پانی کو کفایت کے ساتھ استعمال کیا جاسکے۔

کوئلے کی وزارت کی طرف سے فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق کوئلے اور لگنائٹ پی ایس یو کی طرف سے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کانوں سے نکلنے والے پانی کو قریب کے علاقوں میں گھریلو اور سینچائی کے استعمال کے لئے سپلائی کیا جاسکے۔

کوئلے کی وزارت نے 2022-23 کے لئے مقررہ اپنے پانچ سال کے وژن دستاویز میں کہا ہے کہ وہ پانی کی کل سپلائی 4ہزار لاکھ کلو لیٹر تک کردے گی اور 2023-24 کے دورا ن 4 ہزار 3سوکلو لیٹر تک کردے گی۔

راجستھان

  1. راجستھان کے ادے پور ضلع میں ،میسرز آر ایس ایم ایم لیمیٹڈ کی جھمر کوتراروک فاسفیٹ کان  میں ،میسرز آر ایس ایم ایم لیمیٹڈ نے کان سے نکلنے والے 6ملین لیٹر روزانہ پانی نکالنے کی اجازت لی ہے یہ پانی پی ایچ اے ڈی ادے پور راجستھان کو کانوں کے مقامات اور آئی بی پی میں کھپت کے بعد گھریلو استعمال کے لئے سپلائی کیا جارہا ہے۔
  2. راجستھان میں خالی کی گئی کان کو بارش کا پانی جمع کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جہاں سے پمپ کے ذریعہ چتوڑ گر شہر کو پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

اوڈیشہ

کرومائٹ کانوں سے نکلنے والے پانی کو صاف ستھرابنانے والے کئی پلانٹس میں  پانی کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے ،خام لوہے سے نکلنے والے گندے پانی کو صاف ستھرا بنانے کے پلانٹ میں،پانی سے  ٹھوس مادوں کو الگ کرنے  کا کام کیا جارہا ہے۔

کرناٹک

 میسرز جے کے سمٹ لیمیٹڈ کی مدا پور کانوں کی تہہ میں کانوں سے نکلنے والا پانی جمع کیا جاتا ہے اور اسے سمٹ بنانے میں استعمال کیا جارہا ہے ،اس پانی کورہائشی علاقوں کے  گھروں میں بھی استعمال کیا جارہا ہے  ۔

مہاراشٹر

سندھو درگ کے وین گرلا تالوکہ کے ریڈی گاؤں میں میسرز گو گیٹ منرلز کی ریڈی آئرن اور کان میں پٹے پر لینے والی اس کمپنی نے گاؤں والوں کو پینے کا صاف ستھرا پانی فراہم کرنے کا پروجیکٹ شرو ع کیا ہے جس کے لئے پانی کو صاف ستھرا کرنے کا جدید ترین پلانٹ  تعمیر کیا گیا ہے۔یہ پلانٹ 2011 میں تیار کیا گیا تھا۔

مدھیہ پردیش

فعال کانوں کے سلسلے میں پانی کو ذخیرہ کرنے کے مقصد کے لئے ،بڑے ذخائر تیار کئے گئے ہیں ۔کان کا سارا پانی پمپ کے ذریعہ ان ذخیروں میں پہنچادیا جاتا ہے اس کے علاوہ کان کی تہہ میں جمع پانی کو بڑی مقدار میں مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ،جیسے ایچ ای ایم ایم کی دھلائی،بجلی کے پلانٹ میں ٹھنڈ اکرنے کے لئے پانی کا استعمال،شجر کاری اور پانی کو واپس زمین میں پہنچایا جانا ۔

چھوٹی غیر فعال کانوں کے سلسلے میں خاص طور پر چونے کی کانوں میں پانی کو پمپ کے ذریعہ پانی کی نہروں تک پہنچایا جاتا ہے جسے قریب کے گاؤوں میں زراعت اور گھریلوں مقاصد سے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

 

***********

 

ش ح ۔  ا س ۔ م ش

U. No.9989


(ریلیز آئی ڈی: 1857359) وزیٹر کاؤنٹر : 149
یہ ریلیز پڑھیں: English