وزارت خزانہ

عوام کے درمیان مالیات اور ٹیکس سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے مواصلات اور رابطہ کی متعدد پہل

Posted On: 01 AUG 2022 7:56PM by PIB Delhi

حکومت نے عوام کے درمیان مالیاتی اور ٹیکس سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے مواصلات اور رابطہ کی کئی پہل شروع کی ہے۔ یہ باتیں آج لوک سبھا میں مالیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے بتائیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  براہ راست ٹیکس کے معاملے میں مواصلات اور رابطے کی درج ذیل تحریکیں اور پہل شروع کی گئی ہیں:

  1. حکومت کی اہم اسکیموں، ایڈوانس ٹیکس کی قسطیں جمع کرنے کی متعینہ تاریخوں، رِٹرن بھرنے، ٹی ڈی ایس اسٹیٹمنٹ بھرنے، ایس ایف ٹی بھرنے، وواد سے وشواس ایکٹ وغیرہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ٹی ای اور ریڈیو پر ہندی اور 10 علاقائی زبانوں میں پرچار کیے جا رہے ہیں۔
  2. محکمہ کے سوشل میڈیا ہینڈل بشمول لنکڈ اِن، ٹوئٹر، یو ٹیوب، انسٹا گرام اور فیس بک پر لوگوں کی معلومات کے لیے ڈائرکٹ ٹیکسز سے متعلق اہم سرکلرز/معلومات مسلسل پوسٹ کی جاتی ہیں۔
  3. محکمہ نے نئی دہلی میں ’’سمواد‘‘ کے نام سے ایک کمیونی کیشن اسٹوڈیو بنایا ہے، جہاں پر  ٹیکس سے متعلق اہم امور پر سینئر افسران کے ساتھ اجلاس کی ریکارڈنگ کی جاتی ہے اور اس کے بعد انہیں یو ٹیوب اور سوشل میڈیا ہینڈلز پر ٹیکس ادا کرنے والوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے حصہ کے طور پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
  4. پی آر سی سیز آئی ٹی کے تحت محکمہ انکم ٹیکس  کی فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیمیں براہ راست ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق متعدد موضوعات پر ٹیکس ادا کرنے والوں کے مختلف زمروں کے لیے  رابطہ کے پروگرام چلاتی ہیں۔

مواصلات اور رابطے کی سرگرمیوں سے ڈائرکٹ ٹیکس  کے کلکشن میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مالی سال 22-2021 میں محکمہ انکم ٹیکس نے  1409000 کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا تھا، جو کہ مالی سال 21-2020 کے مقابلے 49 فیصد کا اضافہ ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ  بچوں میں ٹیکس سے متعلق معلومات کو پھیلانے کے لیے دو بورڈ گیمز، ایک 3ڈی پزل گیم اور تین ڈیجیٹل کامکس کی شروعات کی گئی ہے۔ ان کی تفصیلات اور مقاصد درج ذیل ہیں:

  1. سانپ، سیڑھی اور ٹیکس: اس بورڈ گیم میں، سانپ اور سیڑھی کے مشہور گیم پیٹرن کے ذریعے کھلاڑیوں کے درمیان ٹیکس ایونٹس اور مالیاتی لین دین کے معاملے میں اچھی اور بری عادتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ گیم آسان اور معلومات افزا ہے، جس میں اچھی عادتوں کو فوراً ہی انعامات سے نوازا جاتا ہے اور بری عادتوں کو فوری سزا دی جاتی ہے۔
  2. بھارت کی تعمیر: اس اشتراکی گیم میں، انفراسٹرکچر اور سماجی پروجیکٹوں پر مبنی 50 میموری کارڈز کے استعمال کے ذریعے ٹیکس ادا کرنے کی اہمیت بتائی گئی ہے۔ ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کی طرح ہی، یہ گیم مسابقتی نہیں بلکہ فطرتاً باہم اشتراکی ہے جس میں ہر کھلاڑی اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہے تاکہ ہر کوئی ساتھ مل کر اسے جیت سکے۔  ہر کوئی اپنی میموری کا جتنے بہتر طریقے سے استعمال کرے گا، ملک اتنا ہی خوشحال بنے گا۔
  3. 3ڈی پزل: اس گیم میں 30 پیس ہیں، جنہیں جوڑنے پر  سہ ابعادی خاکہ تیار ہو جاتا ہے۔ ہر پیس میں ڈائرکٹ ٹیکسز کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں۔ یہ گیم آمدنی اور ٹیکس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے 3 ابعادی ماڈل کا استعمال کرتا ہے۔ اس تھیم کا پوشیدہ مقصد یہ ہے کہ ملک کا بنیادی ڈھانچہ ٹیکس کی بنیاد پر تعمیر کیا گیا ہے۔
  4. ڈیجیٹل کامکس کی کتابیں: محکمہ انکم ٹیکس نے  بچوں اور نوجوان بالغوں کے درمیان آمدنی اور ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے لوٹ پوٹ کامکس کے موٹو پتلو کرداروں کے ساتھ  مل کر یہ کتابیں تیار کی ہیں۔ محکمہ نے اس سیریز کی  تین ڈیجیٹل کامکس لانچ کی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے انکم ٹیکس کے دائرہ کو بڑھانے کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں، جیسے کہ  رٹرن نہ بھرنے والوں کے لیے اعلیٰ ٹیکس ڈیڈکشن ایٹ سورس (ٹی ڈی ایس)/ٹیکس کلکشن ایٹ سورس (ٹی سی ایس)، ٹی ڈی ایس/ٹی سی ایس کے دائرہ کار میں توسیع، فائنانشیل ٹرانزیکشن کے اسٹیٹمنٹ (ایس ایف ٹی) کی کوریج میں توسیع،  نان فائلرز مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ، سالانہ معلوماتی بیان کا تعارف اور رٹرنز کو اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت فراہم کرنا۔

گزشتہ 3 مالی سالوں کے دوران نئے ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

مالی سال 20-2019

مالی سال 21-2020

مالی سال 22-2021

جوڑے گئے نئے ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد

75,50,411

77,33,146

66,35,841

حوالہ: ڈائرکٹر جنرل آف انکم ٹیکس (سسٹمز)

اس کے علاوہ، وزیر موصوف نے مزید معلومات بھی فراہم کیں۔

******

ش ح ۔ ق ت

U. No. 9984

 



(Release ID: 1857354) Visitor Counter : 114


Read this release in: English