جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 زیر زمین پانی  کے انتظام اور ضابطے کے  بارے میں ا سکیم

Posted On: 01 AUG 2022 6:44PM by PIB Delhi

وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن(جی ڈبلیو ایم آر) اسکیم ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے، جسے سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) کے ذریعہ 2008-2007 سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت شروع کی جانے والی اہم سرگرمیوں میں پورے ملک کے لیے ایکویفر میپنگ اور سی جی ڈبلیو بی  کی دیگر معمول کی سرگرمیاں شامل ہیں جیسے کہ زیر زمین پانی کی سطح اور معیار کی مستقل بنیادوں پر نگرانی، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے طے شدہ وقفہ وقفہ کے مطابق زیر زمین پانی کے متحرک وسائل کا جائزہ ، کچھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر زمین پانی کے اخراج کا ضابطہ اور کنٹرول، منتخب پانی کے دباؤ والے علاقوں میں چند نمائشی ریچارج پروجیکٹوں کو شروع کرنا، تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے سائنسی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا وغیرہ۔

اسکیم کے تحت اہم سرگرمیوں میں سے ایک نیشنل ایکویفر میپنگ اینڈ منیجمنٹ پروگرام (این اے کیو آئی ایم) ہے جسے آبی ذخائر کی وضاحت اور خصوصیت اور زمینی پانی کے انتظام کے منصوبے تیار کرنے کے مقاصد کے ساتھ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ملک کے تقریباً 25 لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے کو این اے کیو آئی ایم مطالعہ کے تحت احاطہ کرنے کے لیے شناخت کیا گیا ہے اور اب تک تقریباً 22 لاکھ مربع کلومیٹر کا احاطہ کیا جا چکا ہے۔ مزید برآں، راجستھان کے حوالے سے، 3.34 لاکھ مربع کلومیٹر کے علاقے میں سے، 3.18 لاکھ مربع کلومیٹر کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ملک کے بقیہ علاقوں کو مارچ 2023 تک کور کرنے کا ہدف ہے۔ این اے کیو آئی ایم کے  تحت ریاستی  لحاظ سے  احاطہ کئے گئے علاقوں کو ضمیمہ میں دیا گیا ہے۔ مزید برآں،چٹانوں اور مٹی کی تہوں میں جمع پانی کے نقشے اور انتظامی منصوبے ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ مناسب طلب اور رسد کے اقدام کے لئے شیئر کیے جا رہے ہیں۔

پچھلے تین سالوں اور موجودہ سال کے دوران اسکیم کے تحت مختص اور استعمال شدہ سال وار فنڈز درج ذیل ہیں:

 

سال وار مختص کردہ اور استعمال شدہ فنڈز

مالی سال

مختص کرنا(روپے کروڑ میں)

اخراجات

(روپے کروڑ میں)

2019-20

257.41

251.33

2020-21

140.80

138.06

2021-22

180.24

180.19

2022-23

390.00

  1. (upto 30th June 2022)

ضمیمہ

ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لحاظ سے علاقے ( مربع کلومیٹر  میں) جن کے لیے ایکوفر کے نقشے تیار کیے گئے ہیں اور انتظامی منصوبے تیار کیے گئے ہیں (30 جون 2022 تک)

نمبرشمار

ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے

این اے کیو یو آئی ایم کے تحت احاطہ کرنے کے لئے شناخت شدہ علاقے( مربع کلو میٹر  میں)

این اے کیو یو آئی ایم کے تحت احاطہ  شدہ علاقے (مربع کلو میٹر  میں)

1

انڈمان و نکوبار  یو ٹی

1774

1196

2

آندھرا پردیش

141784

112113

3

اروناچل پردیش

4703

4048

4

آسام

61826

51370

5

بہار

90567

74164

6

چنڈی گڑھ یو ٹی

115

115

7

چھتیس گڑھ

96000

80724

8

دادر و نگرحویلی اور دمن اور دیو

602

602

9

دہلی

1483

1483

10

گوا

3702

3702

11

گجرات

160978

139968

12

ہریانہ

44179

44179

13

ہماچل پردیش

8020

8020

14

جموںو کشمیر یو ٹی

9506

9506

15

جھار کھنڈ

65797

65198

16

کرناٹک

191808

159041

17

کیرالہ

28088

28088

18

لکشدیپ یو ٹی

32

32

19

لداخ یو ٹی

963

963

20

مدھیہ پردیش

265234

232815

21

مہاراشٹر

256529

223284

22

منی پور

2559

2559

23

میگھالیہ

10645

10645

24

میزورم

700

700

25

ناگا لینڈ

910

910

26

اوڈیشہ

119636

93463

27

پدوچیری یو ٹی

454

454

28

پنجاب

50368

50368

29

راجستھان

334152

317625

30

سکم

1496

1096

31

تملناڈو

105829

105829

32

تلنگانہ

104824

104824

33

تریپورہ

6757

6757

34

اترپردیش

241345

206914

35

اتراکھنڈ

11430

11430

36

مغربی بنگال

71947

54501

 

مجموعی

2496742

2208686

*************

 

ش ح ۔ ا ک۔ رض

 

U. No.9979


(Release ID: 1857339)
Read this release in: English