جل شکتی وزارت

پائپ کے ذریعہ دیہاتوں  میں  پانی پہنچانے کے پروجیکٹوں کی فنڈنگ

Posted On: 01 AUG 2022 6:36PM by PIB Delhi

وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ  پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مالیاتی ایکٹ  ، 2019  کے ذریعہ ترمیم کردہ  سی آر ایف  ایکٹ  ، 2000 کے التزامات  کے مطابق   پٹرول اور ڈیزل سے حاصل ہونے والے محصول کو   مختلف بنیادی ڈھانچہ  کے شعبوں جیسے  پانی اور گندے  پانی کی صاف صفائی کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ جل جیون مشن  مرکز کی  اعانت یافتہ اسکیم ہے، جو  2024  تک ہر دیہی گھرانے  میں نل سے پینے کی پانی کی فراہمی  کے  التزامات  کے لئے ہے اور  اسے مرکزی سڑک اور بنیادی ڈھانچے کا فنڈ ( سی آر آئی ایف  ) کےتوسط سے مالی اعانت فراہم کی جارہی ہے ۔جیسا کہ  وزارت مالیات نے 21 جولائی 2022 کو  اس سے متعلق جانکاری دی تھی ۔گزشتہ دو سال اور رواں سال میں   مشن کے لئے  محصول کلکشن   اور اس کے بعد کی بجٹ سپورٹ کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

 رقم کروڑ روپے میں

Head

2020-21

2021-22

2022-23 (BE)

Road & Infrastructure Cess

1,23,596.45

2,03,235.00

1,38,450.00

 

Budgetary Support allocated to JJM through CRIF

10,999.94

45,011.00

60,000.00

 

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-9981

 



(Release ID: 1857335) Visitor Counter : 87


Read this release in: English