جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گاؤوں  میں   نالے کے گندے  پانی  کی صاف صفائی

Posted On: 01 AUG 2022 6:39PM by PIB Delhi

وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ  پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں  نالے کی صاف صفائی کا نظام  موجود نہیں ہے۔سووچھ بھارت مشن  (گرامین ) کےتحت  ملک کے بیشتر حصوںمیں  انسانی فضلہ  کو ٹھکانے لگانے ، محفوظ اور جائے مقام پر ماحول دوست  صاف صفائی کی ٹکنالوجی  کے استعمال  اور چھوٹے گڑھے  کھود کر بنے بیت الخلاؤں    کے تعلق  سے  صاف صفائی کے لئے لوگوں  کی  حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ اس ٹکنالوجی کے تحت  انسانی فضلہ ایک دو سال میں  خودبخود کھاد بن جاتا ہے ۔ سیپٹک ٹینک اور  واحد چھوٹے گڑھوں پر بنے  بیت الخلاؤں  کے معاملے میں   واحد  گڑھوں  کو   دوہرے گڑھوں میں تبدیل کرنے اور سیپٹک ٹینک کو  سوکھے  گڑھوں  کے ساتھ جوڑنے   کے  عمل  کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سیپٹک ٹینکوں اورواحد گڑھوں  میں بنے بیت الخلاؤں  سے انسانی فضلہ کی صاف صفائی کے لئے ایس بی ایم  ( جی) کے رہنما خطوط  شہری اور دیہی علاقوں میں چھوٹے گڑھوں  سے غلاظت کی صاف صفائی   اور قریبی سیویج کی صاف صفائی  کے  پلانٹ (ایس ٹی پی) /انسانی فضلے کی صاف صفائی کے پلانٹ( ایف ایس ٹی پی )  سے انسانی فضلے کے نقل وحمل کے لئے  فراہم کئے جاتے ہیں۔دیہی علاقوںمیں  ایف ایس ٹی پی کے قیام کے لئے ایس بی ایم   (جی ) کے تحت  230 روپے  فی کس کی شرح  پر فنڈنگ کے التزامات دستیاب ہیں۔

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-9980

 


(Release ID: 1857334) Visitor Counter : 109


Read this release in: English