دیہی ترقیات کی وزارت

دین دیال انتیودیا یوجنا - قومی دیہی معاش مشن کے  تحت راشٹریہ پوشن ماہ  کا انعقاد

Posted On: 06 SEP 2022 8:11PM by PIB Delhi

ہر سال ستمبر کا مہینہ پورے ملک میں راشٹریہ پوشن ماہ  یا قومی غذائیت کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت(ایم/ او آر ڈی) اس موقع سے فائدہ اٹھا رہی ہے تاکہ تمام مطلوبہ  استفادہ  کنندگان کو مثبت غذائیت کے طرز عمل اور طریقوں سے متعلق اہم پیغامات کو شدت سے پہنچایا جا سکے۔ مہینے کے دوران ہونے والی سرگرمیاں مہیلا اور سوستھیا، بچہ اور تعلیم ۔ پوشن بھی پڑھائی بھی، صنف کے لحاظ سے حساس پانی کے تحفظ اور انتظام اور قبائلی علاقوں میں خواتین اور بچوں کے لیے روایتی خوراک جیسے اہم موضوعات پر مرکوز ہوں گی۔

پوشن ابھیان کا مقصد خواتین، حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں، بچوں اور نوعمروں وغیرہ کی غذائی حالت کو بہتر بنانا ہے، اور لوگوں کی شرکت (جن آندولن) اور کمیونٹی کو متحرک کرنا اس کوشش کے ضروری اجزاء ہیں۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا مقصد گاؤں میں پوشن پنچایتوں کو فعال کرکے اور گرام پنچایتوں اور سرپنچ کو سرگرمیوں کا مرکز بنا کر اس جن آندولن کو جن بھاگیداری میں تبدیل کرنا ہے۔

پوشن ماہ کی تقریبات شروع کرنے کے لیے تمام ضروری مشورے اور رہنما خطوط بشمول ایک سرگرمی کیلنڈر ریاستی دیہی روزی روٹی مشنوں کو جاری کر دیا گیا ہے اور کل ریاستی مشن ڈائرکٹرس/سی ای اوز اور ریاستی نوڈل  افراد  کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس تیاریوں پر تبادلہ خیال اور منصوبہ بندی کرنے کے لیے  نیتا کیجریوال، جوائنٹ سکریٹری، ایم/ او آر ڈی کے ذریعہ منعقد کی گئی۔وزارت ریاستی سطح پر دیگر لائن محکموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے اور گاؤں کی تنظیم کی میٹنگوں میں آشا، اور آنگن واڑی کارکنوں کی شرکت کو بڑھانے پر بھی سرگرم عمل ہے۔ اس کے لیے وزارت نے ریاستی کور کمیٹی کی تشکیل اور سہولت کے لیے باقاعدہ میٹنگیں کرنے کی تجویز دی ہے۔

ڈی اے وائی- این آر ایل ایم  کے تحت تمام ریاستی مشن قومی مشن کی رہنمائی اور تعاون کے ساتھ پورے زور و شور سے پوشن ماہ  منا رہے ہیں ۔ پوشن ریلیاں، پوشن رنگولیاں، پوشن وعدے، ریسیپی مقابلے، اور ایگری نیوٹری گارڈنز کے فروغ جیسی سرگرمیوں کے علاوہ، ایک روایتی جوارفوڈ فیسٹیول پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ڈی اے وائی- این آر ایل ایم  کے فوڈ، غذائیت، صحت  اینڈ واش (ایف این ایچ ڈبلیو) جزو کے تحت، ایف این ایچ ڈبلیو  ڈیجیٹل ٹول کٹ کو باضابطہ طور پر شروع کیا گیا تاکہ شناخت شدہ  ایف این ایچ ڈبلیو موضوعات اور آپریشنل پہلوؤں پر تمام مواد میں معیاری اور یکساں پیغام رسانی فراہم کی جا سکے۔ اس میں وسائل کے مواد جیسے فلپ بک، سہولت کار گائیڈز، پوسٹرز، کونسلنگ کارڈز، معیاری آپریٹنگ طریقہ کار وغیرہ شامل ہیں۔ ٹول کٹ کو تکنیکی ایجنسیوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے یعنی  بی ایم جی ایف کی حمایت یافتہ  ٹی اے (این آر ایل ایم (پی سی آئی) سے اور یونیسیف ( یو این آئی سی ای ایف) کی حمایت یافتہ روشنی سینٹر کے ان پٹ کے ساتھ۔

ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کووڈ-19 کی روک تھام کے پروٹوکول پر تندہی سے عمل کریں اور اہم پیغامات کو پھیلانے اور ایس ایچ جی ایس اور ان کے خاندانوں تک پہنچنے کے لیے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

*************

 

ش ح ۔ ا ک۔ رض

U. No.9973



(Release ID: 1857324) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi