قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ

بھارت اور برطانیہ نے کمپیوٹر یا موبائل پر دھمکی دیکر پیسے اینٹھنے کی روک تھام کے  مقصد سے   26 ملکوں کے لئے  مشق شروع کی

Posted On: 06 SEP 2022 8:44PM by PIB Delhi

بھارت کے ،قومی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹریٹ این ایس سی ایس اور برطانیہ کی حکومت نے بی اے ای سسٹمز کے ساتھ مل کر  26 ملکوں کے لئے سائبر سیکورٹی مشق اور اس پر کامیابی سے عمل کرنے کا خاکہ تیار کیا ہے۔یہ مشق ،ایپ کے ذریعہ دھمکی دیکر رقم اینٹھنے  کے بین الاقوامی اقدام – صوتحال کے مطابق کام کرنے والے ورکنگ گروپ  کے حصے کے طور پر کی جارہی ہے ۔اس مشق کی قیادت سائبر سیکورٹی کے قومی کو آرڈی نیٹر  این سی ایس سی  کے ذریعہ کررہا ہے۔اس  مشق کا انعقاد بی اے ای سسٹمز نے ،امرسو لیبز پلیٹ فارم کے ذریعہ کیا ہے اور اس کا منظر نامہ شراکتداروں کے لئے خاص طور پر لکھا گیا ہے جو دھمکی کا سراغ لگانے والے  اور نظام پر مبنی ہے ۔

اس مشق کا موضوع ،توانائی کے شعبہ پر مبنی ہے جس میں سی آر آئی کے شراکتدار ملکوں کی سائبر بحران سے نمٹنے والی قومی ٹیمیں بجلی تقسیم کی بہت سے کمپنیوں کو دھمکی دیکر رقم اینٹھنے والے ایپلیکیشن سے نمٹیں گی۔ یہ کمپنیاں گھریلو صارفین بجلی کی تقسیم کی ذمہ دار ہے اور یہ عوامی سطح پربجلی سپلائی  کرتی ہے ۔

سی آر آئی شراکتدارملکوں سے 26 سے زیادہ کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔نیز ان کی متعلقہ تنظیموں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سائبر سیکورٹی، بحران سے نمٹنے والے مینجمنٹ ، نیشنل سیکورٹی پالیسی ، اہم قومی بنیادی ڈھانچہ اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں شامل ہیں۔

ایپ کے ذریعہ رقم اینٹھنے کی روک تھام سے متعلق ورچوئل وسیلے سے منعقد کی جانے والی اس سائبر مشق کے اہتمام کا مقصد بڑے پیمانے پر سائبر سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے  ایسے واقعات کی  روک تھام کرنا ہے  جن سے ملک میں تنظیموں کو نقصان پہنچتا ہے ۔

 

***********

 

ش ح ۔  ا س ۔ م ش

U. No.9975



(Release ID: 1857319) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi