ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے زیرتربیت نوجوانوں کے لئے روزگار کی صلاحیتوں کے نصاب کو 21ویں صدی کے مطابق تیار کیا
Posted On:
06 SEP 2022 6:32PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور صنعتکاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے آج کوئسٹ الائنس، نیشنل اِسکِل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور ایم ایس ڈی ای کے ایکو سسٹم کے اندر مختلف دیگر نصابی اداروں کے ساتھ مل کر روزگار کی مہارتوں پر ایک اصلاح شدہ نصاب کا آغاز کیا۔ اس اقدام کی فیوچر رائٹ اسکلز نیٹ ورک کی طرف سے اعانت کی جا رہی ہے جو کوئسٹ الائنس، ایکسینچر، سِسکو اور جے پی مورگن کی مشترکہ کوشش ہے۔
اس نصاب کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں "شِکشک پرو" کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اگست میں تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ انّ پورنا دیوی، وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاس سرکار، وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ کی موجودگی میں شروع کیا گیا تھا۔
اس پروگرام سے 15,600 سے زیادہ سرکاری اور نجی صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کے 25 لاکھ سے زائد طلباء مستفید ہوں گے جس میں ہندی اور انگریزی میں 120 گھنٹے کا نیا اور توسیع شدہ نصاب شامل ہے۔ کچھ ماڈیولز میں ملازمت کی مہارتوں کا تعارف، ڈیجیٹل مہارتیں، شہریت، تنوع اور شمولیت، کیریئر کے فروغ اور مقصد کا تعین،کام اور صنعت کاری کے لئے تیاری شامل ہیں۔ طویل مدتی اور مختصر مدتی کورسز کے لئے 30، 60 اور 90 گھنٹے کی مدت کے متغیر نصابات بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔
نوجوانوں کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہنر مندی اور دوبارہ ہنر مندی کے فروغ کو برقرار رکھیں۔ ملازمانہ مہارتیں نوجوانوں کو اعتماد کے ساتھ کام کی دنیا میں منتقلی کے قابل بنانے میں انتہائی کلیدی حیثیت رکھتی ہیں جو کسی بھی آجر کی تلاش کا واحد سب سے اہم پہلو ہے۔ اس لئے اسے ہر ہنر مندی کے پروگرام میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس خیال کا اظہارجناب راجیش اگروال نے کیا جو ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت میں سکریٹری ہیں۔
سیکھنے والوں کو یہ نصاب تین اہم فوائد مہیا کرے گا:از خود سیکھنے کی ذہنی تشکیل،عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں کیریئر کے لئے تیاری، اور نئے کیریئر کے بارے میں بیداری کے علاوہ 21ویں صدی کی مہارتوں سے لیس ہونا۔ اس سے اساتذہ کو بھی نئے دور کے کلاس رومز کے لئے اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے اور سیکھنے کے مخلوط ماڈلز سے خود کو واقف کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اصلاح شدہ نصاب کا احاطہ کرنے والی طبعی کتابیں جہاں ابھی جاری کی جا رہی ہیں وہیں مخلوط تربیت کے لئے ڈیجیٹل کاپیاں بھی جلد ہی دستیاب ہوں گی۔
نئے نصاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہریش کرشنن، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف پالیسی آفیسر، سسکو انڈیا اور سارک نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن پیداوار، مینوفیکچرنگ، اور سروس انڈسٹریز میں نئے ہنر کے سیٹوں کی ضرورت کو تیز کر رہی ہے اور امیدواروں کے لیےیہ ضروری ہے کہ وہ ہمیشہ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور کاروباری منظر نامے کے ساتھ رہیں۔ تجدید شدہ نصاب کا مقصد صنعت کے تربیتی خلاء میں سے کچھ کو دور کرنا اور نوجوانوں کو کام کے مستقبل کی طرف لے جانے کے ساتھ ساتھ ان کی ملازمت کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔
آکاش سیٹھی، سی ای او، کویسٹ الائنس نے کہا کہ نصاب میں 12 ماڈیولز کو کوویڈ کے بعد کی جاب مارکیٹ اور اس میں اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔یہ ماڈیولز سیکھنے والوں کو خود سیکھنے کا ذہن تیار کرنے اور نئی قسم کی ملازمتوں جیسے کہ سبز اور گیگ اکانومی میں اپنے لئے جگہ تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ٹرینرز کو ایک سہولت کار گائیڈ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ سیکھنے کے مخلوط ماڈیول کا استعمال کرتے ہوئے اصلاح شدہ نصاب کو پڑھا سکیں۔ طلباء کی ورک بک کا ڈیجیٹل ورژن بھارت اسکلز پورٹل اور ایمپلائبلٹی سکلز پورٹل پر دستیاب ہے۔ مزید برآں ایم ایس ڈی ای اور نیشنل انسٹرکشنل میڈیا انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایم آئی) کا ارادہ ہے کہ ان کتابوں کو ریاستی محکموں کے استعمال کے لئے شائع کیا جائے۔
فیوچر رائٹ اسکلز نیٹ ورک کی بابت:
دی فیوچر رائٹ اسکلز نیٹ ورک ہندوستان کے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے ایک وسیع مشن کے ساتھ ایکسینچر، سسکو اور جے پی مورگن کی مشترکہ کوشش ہے جسے کویسٹ الائنس نے سہولت فراہم کی ہے۔ اس نیٹ ورک کو اسکل ڈیولپمنٹ اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) کے اشتراک کے ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے تعاون حاصل ہے۔ فیوچر رائٹ اسکلز نیٹ ورک نوجوانوں کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں میں علمی معیشت کے لئے روزگار کی صلاحیتوں کے ساتھ بااختیار بنانے کے مشن پر ہے۔
کوئسٹ الائنس کی بابت:
کویسٹ الائنس ایک غیر منافع بخش ٹرسٹ ہے جو نوجوانوں کو از خود سیکھنے کے قابل بنا کرانہیں 21ویں صدی کی مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے۔ ہم قابل توسیع حل تیار کرتے ہیں تاکہ اساتذہ معیاری تعلیم اور ہنر کی تربیت کے لئے اہم خلا کو دور کرنے کے قابل بن سکیں۔ ہم تحقیق اور اختراع کے ذریعے منظم تبدیلی لانے کے لئے سیکھنے کے نیٹ ورکس مہیا کرنے کے ساتھ تعاون کی سہولت فراہم کرتےہیں۔
(https://www.questalliance.net/)
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1857229)
Visitor Counter : 136