زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت زراعت نے مدھیہ پردیش کے کسانوں کےلئے قیمتوں کی امدادی اسکیم کے تحت مونگ اور اڑد خریدنے کی موجودہ حد بڑھائی
مدھیہ پردیش میں اب روزانہ پی ایس ایس کے تحت ہر کسان 40 کونٹل تک خرید کر سکتا ہے
Posted On:
06 SEP 2022 6:25PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کے بہبود کی مرکزی وزارت نے آج قیمتوں میں امدادی اسکیم (پی ایس ایس ) کے تحت موسم سرما 2021-2022 میں مدھیہ پردیش کے کسانوں کےلئے مونگ اور اڑد کی 25 کونٹل تک کی خرید کی حدمیں اضافہ کیا ہے۔اب یہ حد بڑھ کر فی کسان یومیہ 40 کونٹل ہوگئی ہے۔
مدھیہ پردیش کے کسانوں کےلئے اس حد میں اضافہ مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے مدھیہ پردیش کے زراعت اور کسانوں کے بہبود کے وزیر جناب کمل پٹیل نے زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کرکے مدھیہ پردیش میں کسان کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں اس پر تبادلہ خیال کیا تھا۔جناب پٹیل نے کہا کہ پی ایس ایس کے تحت مونگ اور اڑد کی پیداوار فروخت کرتے وقت اگر کسانوں کے پاس موسم سرما میں مونگ کی زیادہ مقدار موجود ہو تو انہیں پی ایس ایس رجسٹریشن کے رہنما اصولوں کے مطابق فی کسان یومیہ 25 کونٹل کی حد کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حکام کو جناب تومر کی جانب سے ہدایات جاری کرنے کے بعد اس مسئلے کا فوری طورپر حل نکالا گیا اور اس کے بعد موجودہ حد میں حکومت کی جانب سے راحت دی گئی ہے۔
ش ح ۔ا م۔
U:9960
(Release ID: 1857212)
Visitor Counter : 116