کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی پیداوار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 AUG 2022 4:57PM by PIB Delhi

کوئلے ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سینٹرل الیکٹری سٹی  اتھارٹی سی ای اے کے مطابق  سال 2022-23 (اپریل -جون ) کے مالی سال کے دوران ملک میں کوئلے سے چلنے والے تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کی کھپت اور کوئلے کی کل وصولی(گھریلو ،جمع ،درآمد شدہ) پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے حسب ذیل ہے۔

(میٹرک ٹن میں )

مدت

وصولی

کل کھپت

گھریلو

درآمد شدہ

میزان

2021-22 (اپریل- جون)

158.9

11.2

170.2

168.3

2022-23 (اپریل- جون)

189.0

16.5

205.5

204.3

 

 

 

 

 

 

 

 

 

2022-23 کے دوران (اپریل- جون) بجلی گھروں میں گھریلو کوئلے کی وصولی میں پچھلے سال اسی مدت کے دوران 158.9 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 189 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا  یعنی تقریباً 19 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اس کے علاوہ 2022-23 کے دوران (اپریل-جون)تقریباً204.3 میٹرک ٹن کی کھپت کے برعکس اس مدت کے دوران کوئلے کی کل وصولی 205.5 میٹرک ٹن ہوئی ۔بجلی گھروں میں دستیاب کوئلے کے اسٹاک کی روز مرہ کی بنیاد پر نگرانی ہوئی اور یہ نگرانی سینٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی کی طرف سے کی گئی اور روز مرہ کی بنیاد پر کی گئی نگرانی میں دستیاب کوئلے کے اسٹاک میں  26.7.2022 کو 29.5 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا جو 31.03.2022 تک 25.6 میٹرک ٹن تھا ۔

ملک میں کوئلہ سپلائی کرنے والی واحد سب سے بڑی کمپنی کول انڈیا لیمٹیڈنےرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران  پاور سیکٹر کو 152.49 میٹرک ٹن کوئلہ روانہ کیا جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس کے برعکس پچھلے سال اسی مدت میں 127.94 میٹرک ٹن کوئلہ پاور سیکٹر کو بھیجا گیا تھا اس طرح رواں مالی سال میں کوئلہ بھیجنےمیں م19.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔

اس کے علاوہ گھریلو کوئلے کی پیداوار کو فروغ دینے کے حسب ذیل اقدامات کئے گئے:

  1. کانوں اور معدنیات (ترقی اور ضابطے) ترمیمی قانون 2021 کا نفاذ :یہ قانون  اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ اٹامک معدنیات کے علاوہ کیپٹو کانوں کے مالکان اس وقت  کھلی مارکٹ میں اپنی سالانہ معدنیات نیز کوئلے کی پیداوار کا 50 فیصد تک   فروخت کرسکتی ہیں جب مرکزی حکومت  کے ذریعہ تجویز کردہ اور اس طرح کی  اضافی رقم کی ادائیگی پر کان سے منسلک آخری استعمال کے پلانٹ کی ضرورت پوری کی جائے۔یہ قدم کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے کوئلہ بلاک الاٹمینٹ حاصل کرنے والوں کو تحریک دینے کی ایک کوشش ہے۔
  2. ریوینیو کی حصہ داری کی بنیاد پر کوئلہ بلاکوں کی کمرشل نیلامی۔
  • iii. مستقل نگرانی :کوئلہ بلاکس کے فروغ کو تیز کرنے اور مستقل جائزے لینے کی خاطر ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی متعلقہ ہوسٹ ریاستوں ،ریاستوں کے چیف سکریٹریوں ، ایم او ای ایف اور سی سی کے سکریٹری ، کوئلہ کنٹرولر آرگنائیزیشن سی سی او اور کمیٹی کے ممبروں کی حیثیت سے سی ایم پی ڈی آئی ایل کے ساتھ کوئلے کی سکریٹری کی سربراہی میں یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
  • iv. سنگل ونڈو کلیرئنس:مرکزی حکومت نے کوئلہ کانوں کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے کوئلہ سیکٹر کے واسطے 11 جنوری 2021 کو سنگل ونڈو کلیر ئنس پورٹل شروع کیا ہے۔
  1. کول انڈیا لیمٹیڈ نے جو ملک میں ہی 80 فیصد سے زیادہ کوئلے کی پیداوار /  سپلائی میں تعاون دے رہا ہے ،ایک منصوبہ وضع کیا ہے تاکہ سال 2024-25 تک کوئلے کی پیداوار بڑھاکر ایک ارب ٹن کی سطح تک پہنچائی جاسکے جو اس وقت  پیداوار کی سطح تقریباً 600 میٹرک ٹن  ہے۔اس کا مقصد ملک میں کوئلے کی مانگ کو پورا کرنا اور ملک میں کوئلے کی غیر ضروری درآمد کو ختم کرنا ہے ۔ کول انڈیا لیمٹیڈ نے پہلے ہی تمام ضروری وسائل کی نشاندہی کی ہے اور اس نے ای سی /ایف سی کی ضرورت ،زمین کی حصولی کوئلہ نکالنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے جیسے متعلقہ معاملات کو حل کرنے کی بھی نشاندہی کردی ہے تاکہ ایک ارب ٹن کوئلے کی پیداوار کے منصوبے کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔

خاطر خواہ ذخائر کے ساتھ توانائی کے قابل استطاعت  وسیلے  ہونے کے ناطے کوئلہ مستقبل قریب میں توانائی کا ایک بڑا ذریعہ بنے گا۔ ملک کو استحکام اور توانائی کے تحفظ کے لیے کوئلے پر مبنی پیداوار کی بنیادی بوجھ کی ضرورت ہوگی۔ 2021-22 کے اقتصادی سروے کےمسودے میں 2030 تک کوئلے کی  مانگ 1.3 - 1.5  ارب ٹن  تک بڑھنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

 

*******************

ش ح ۔ح ا  ۔   م ش

U.N. 9938


(ریلیز آئی ڈی: 1857093) وزیٹر کاؤنٹر : 111
یہ ریلیز پڑھیں: English