جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘واٹر ہیروز: اپنی کہانیاں شیئر کریں ’ مقابلہ- جون 2022 کے فاتحین کا اعلان

Posted On: 01 AUG 2022 8:16PM by PIB Delhi

آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت نے ‘واٹر ہیروز: اپنی کہانیاں شیئر کریں’ کے عنوان سے ایک  مقابلہ شروع کیا ہے۔

آج تک،مائی گو پورٹل پر مقابلے کے تین ایڈیشن شروع کیے جا چکے ہیں۔ پہلا ایڈیشن 01.09.2019 سے شروع ہو کر 30.08.2020  کو ختم ہوا تھا۔ دوسرا ایڈیشن 19.09.2020 سے شروع ہو کر 31.08.2021 کو مکمل کیا گیا  تھا۔ تیسرا ایڈیشن 01.12.2021 کو شروع کیا گیا ہے اور 30.11.2022 کو ختم ہوگا۔ اب تک 149 افراد کو‘ واٹر ہیرو: شیئر یور اسٹوریز ’ مقابلہ  میں  اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ یہ واٹر ہیرو پانی کے تحفظ، پانی کے تحفظ کے لیے آگاہی پیدا کرنے، بارش کے پانی کی ذخیرہ  کاری ، پانی کی ذخیرہ کاری  کے لئے تجارت کاری، زمینی پانی کے انتظام، دریا کی بحالی، آبی ذخائر کی بحالی اور گندے پانی کے دوبارہ استعمال/ری سائیکلنگ کے شعبے میں کام کر تے رہے ہیں۔

مقابلے کا مقصد عام طور پر پانی کے معیار میں بہتری لانا  اور پانی کے تحفظ اور آبی وسائل کی پائیدار ترقی کے لئے  ملک گیر کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ملک میں پانی کے تحفظ کے مقصد کو اپنانے کے لیے ایک بڑی آبادی کو تحریک دی جانی چاہیے۔ مقابلے کا مقصد پانی کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور پانی کے ہیروز کے تجربات کا اشتراک کرنا ہے اور پانی کے تحفظ اور انتظام کے بارے میں ایک مستقل رجحان  پیدا کرنا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رویے میں تبدیلی پیدا کی جا سکے۔

جون 2022 کے مہینے کے تین فاتح جناب انوج شرما،   جناب  آراو سیٹھ اورجناب درگیش گپتا ہیں، ان کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کو-/10,000 روپے اور ایک سرٹیفکیٹ کا نقد انعام ملے گا۔

  1. جناب  انوج شرما کا تعلق میرٹھ سے ہے۔ انہوں نے اچھے اقدامات کی منصوبہ بندی کی اور  ان کوفروغ دیا ۔ ان اقدامات میں  پودے لگانے کی مہم، ماحولیات، پانی کی بچت، اور فضلہ کی ری سائیکلنگ شامل ہیں   اور ان کا مقصد طلباء کو محلے میں ماحولیات کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
  2. جناب  درگیش گپتا ‘‘گرین یاترا ٹرسٹ’’ نامی این جی او کے شریک بانی ہیں۔ انہوں نے این سی آر ریجن، ایم ایم آر اور بنگلور میں 15 سے زیادہ تالابوں اور جھیلوں کو نئی زندگی عطا  کرنے اور تخلیق کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے آئی ڈی ایس تنظیم کے ساتھ مل کر مہاراشٹر کے قبائلی علاقوں میں پانی کے تحفظ سے متعلق بہت سے منصوبوں پر  عمل درآمد کیا ہے۔
  3. جناب آراو سیٹھ غازی آباد سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ طالب علم کارکن ہیں۔ انہوں نے 4500 درخت لگائے اور آگاہی پیدا کرنے والے پروگراموں اور ایکشن پلانوں کے ذریعے معاشرے سے اپنی وابستگی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ جمنا کی صفائی کی مہم میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مقابلہ ماہانہ منعقد ہوتا ہے اور اسے مائی گو پورٹل پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے، کسی بھی فرد کو پانی کے تحفظ پر اپنی کامیابی کی کہانیاں 1-5 منٹ کی ویڈیو کی شکل میں پوسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے ساتھ 300 الفاظ تک کی تحریر اور کچھ تصویریں منسلک کرنی ہوں گی جو اس فن کی طرف سے کی گئی کوششوں کی عکاسی کرتی ہوں۔ نیز، شرکاء مائی گو پورٹل (www.mygov.in) پر اپنی ویڈیوز (اپنے یوٹیوب ویڈیو کے لنک کے ساتھ) شیئر کرسکتے ہیں۔ مائی گو پورٹل کے علاوہ، اندراجات waterheroes.cgwb[at]gmail[dot]com پر بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.9941


(Release ID: 1857091) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi