یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) امتحان 2019 کا نتیجہ

Posted On: 05 SEP 2022 6:05PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 18 اگست 2019 کو منعقدہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) امتحان 2019 اور 2 نومبر سے 27 نومبر 2020 تک منعقدہ پرسنالٹی ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز یعنی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، انڈو- تبتن بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ  کے عہدوں پر تقرری کے لئے تجویز کردہ کل 264 امیدواروں کی فہرست 05.02.2021 کو پریس نوٹ کے ذریعے نوٹیفائی کی گئی تھی، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

جنرل

ایس ڈبلیو ایس

او بی سی

ایس سی

ایس ٹی

کل

132

(1 سابق فوجی سمیت)

-

81*

(6 سابق فوجی سمیت)

30

(3 سابق فوجی سمیت)

21

(2 سابق فوجی سمیت)

264

(12 سابق فوجی سمیت)

 

* معزز گوہاٹی ہائی کورٹ کے حکم پر ایک امیدوار کا نتیجہ روک لیا گیا تھا۔

ای ڈبلیو ایس زمرہ کے امیدواروں سے متعلق زیر التوا معاملات میں معزز دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ای ڈبلیو ایس زمرہ کے تحت رپورٹ کی گئی تمام 30 اسامیاں معزز عدالت کے حتمی فیصلے تک پُر نہیں کی گئیں۔ تاہم، ای ڈبلیو ایس زمرہ کے 10 امیدواروں کا نتیجہ جو اس امتحان میں عام اہلیت کے معیار کی بنیاد پر کوالیفائی ہوئے تھے، ان کے ای ڈبلیو ایس کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ ہونے تک عام زمرہ کے طور پر جاری کیا گیا۔

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹ) امتحان 2019 کے رول 16 (4) اور (5) کے مطابق، کمیشن نے متعلقہ زمروں میں آخری تجویز کردہ امیدواروں سے کم میرٹ کے لحاظ سے 70 امیدواروں کی ایک مربوط ریزرو فہرست تیار کی تھی۔ جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

جنرل

ای ڈبلیو ایس

او بی سی

ایس سی

ایس ٹی

کل

35

-

34

-

01

70

جیسا کہ اوپر پیرا 2 میں بتایا گیا ہے، ای ڈبلیو ایس زمرہ کے لیے ریزرو لسٹ جاری نہیں کی جاسکی، کیونکہ ای ڈبلیو ایس زمرہ کے تحت اہلیت کا معاملہ زیر سماعت ہے، کیونکہ ای ڈبلیو ایس زمرہ کے لیے مانگی گئی تمام آسامیاں پُر نہیں کی گئی تھیں۔ اگر معزز عدالت کا فیصلہ درخواست دہندگان کے خلاف جاتا ہے تو کچھ ای ڈبلیو ایس امیدواروں کی اہلیت کو جنرل زمرے میں تبدیل کرنے کی وجہ سے جنرل زمرے کے امیدواروں کے لیے تیار کردہ ریزرو فہرست کو بھی تبدیل کرنا تھا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا تھا کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) امتحان 2019 کے نتائج اور ریزرو فہرست میں تبدیلیاں لامحالہ دہلی ہائی کورٹ میں زیر التوا معاملے میں پاس کیے جانے والے احکامات کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں سے مشروط تھیں۔

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) امتحان 2019 کے نتائج کے اعلان کے بعد، کمیشن نے گورو سنگھ و دیگر بنام یونین آف انڈیا و دیگر  کے معاملے میں رٹ پٹیشن (سول) 8938/2020 میں معزز دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف معزز سپریم کورٹ میں ایس ایل پی (سول) 426/2021 دائر کی۔ رٹ پٹیشنرز کو ای ڈبلیو ایس زمرہ کے طور پر قبول کرنے کے معاملے میں، معزز سپریم کورٹ نے مذکورہ اسپیشل لیو پٹیشن (سول) میں 18.05.2022 کو یونین پبلک سروس کمیشن کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

مذکورہ ایس ایل پی (سول) میں معزز سپریم کورٹ کے ذریعے جاری حکم پر عمل درآمد میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) امتحان 2019 کے پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے انٹرویو میں حاضر ہوئے۔ ای ڈبلیو ایس زمرہ کے امیدواروں کو ایس ڈبلیو ایس زمرے کے طور پر قبول کرنے کے متعلق معاملے پر ازسرنو غور کیا گیا اور نظر ثانی شدہ جائزے اور اہلیت کے سرٹیفکیشن کی بنیاد پر، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) امتحان، 2019 کا نتیجہ دوبارہ تیار کیا گیا، جس کی نظر ثانی شدہ فہرست منسلک ہے۔

تقرری کے لیے کل 288 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

جنرل

ای ڈبلیو ایس

او بی سی

ایس سی

ایس ٹی

کل

125

(1 سابق فوجی سمیت)

30

82

(7$ سابق فوجی سمیت)

30

(3 سابق فوجی سمیت)

21#

(1 سابق فوجی سمیت)

288

(12 سابق فوجی سمیت)

 

$  01  امیدوار کے روکے گئے نتیجے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

#  05.02.2021 کو حتمی نتیجہ کے اعلان کے بعد، آخری تجویز کردہ 01 سابق فوجی (ایس ٹی) کی امیدواری منسوخ کر دی گئی تھی۔ اس منسوخی کے سبب خالی ہوئی اسامی کے لیے ایک دیگر ایس ٹی امیدوار کی سفارش کی گئی ہے۔

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) امتحان 2019 کے رول 16 (4) اور (5) کے مطابق، کمیشن نے متعلقہ زمروں میں حتمی طور پر تجویز کردہ امیدوار کے نیچے میرٹ لسٹ میں 79 امیدواروں کی ایک مربوط ریزرو فہرست تیار کی ہے۔ جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

جنرل

ای ڈبلیو ایس

او بی سی

ایس سی

ایس ٹی

کل

42

02*

34

-

01

79

*  صرف 2 امیدوار ای ڈبلیو ایس زمرہ کی محفوظ فہرست میں دستیاب ہیں۔

حکومت کے ذریعے مختلف خدمات میں تقرری، دستیاب اسامیوں کی تعداد کی بنیاد پر اور امیدواروں کے ذریعے امتحان کے قواعد میں موجود سبھی مقررہ اہلیتی شرائط / التزامات کی تکمیل کئے جانے کے ماتحت اور  ویری فکیشن، جہاں ضروری ہو، کے تسلی بخش طریقے سے مکمل کئے جانے پر کی جائے گی۔ مختلف خدمات میں الاٹمنٹ، حاصل کردہ میرٹ اور امیدواروں کی جانب سے پیش کردہ خدمات کی ترجیح کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

حکومت کی طرف سے پُر کی جانے والی اسامیوں کی تعداد درج ذیل ہے:

سروس کا نام

اسامیوں کی کل تعداد

جنرل

ای ڈبلیو ایس

او بی سی

ایس سی

ایس ٹی

کل

سی آر پی ایف

45

10

29

16

08

108

بی ایس ایف

61

10

18

05

06

100

آئی ٹی بی پی

19

02

06

--

01

28

ایس ایس بی

29

06

19

07

05

66

سی آئی ایس ایف

13

02

10

02

01

28

کل

167

30

82

30

21

330*

* کل خالی اسامیوں میں سے 10 فیصد سابق فوجیوں کے لیے مخصوص اسامیوں سمیت۔

 

ای ڈبلیو ایس زمرہ کے تحت تجویز کردہ مندرجہ ذیل رول نمبروں والے 11 امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے:

0503982

0509236

0510104

0826252

0837339

0857755

0858715

1508001

1512786

1513075

5406148

 

یونین پبلک سروس کمیشن کے احاطے میں ایگزامنیشن ہال بلڈنگ کے قریب ’سہولت کاؤنٹر‘ہے۔ امیدوار اپنے امتحان/ بھرتی سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات/ وضاحت ذاتی طور پر یا فون نمبر 011-23385271/23381125 پر کسی بھی کام کے دن صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے کے درمیان حاصل کرسکتے ہیں۔ امتحان کا نتیجہ یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ  http//www.upsc.gov.in  پر بھی دستیاب ہوگا۔

میرٹ کے لحاظ سے تجویز کردہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست صفحہ نمبر 5 سے شروع ہوتی ہے۔ یہ فہرست 05.02.2021 کو نوٹیفائی شدہ، تجویز کردہ امیدواروں کی فہرست کی جگہ ہے۔

نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

Click here for results:

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9905


(Release ID: 1856977) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi