بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے پے یو پیمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ انڈیا آئیڈیاز ڈاٹ کام لمیٹڈ(آئی آئی ایل)


کے 100فی صد ایکویٹی شیئر سرمائے کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 05 SEP 2022 7:18PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی ) نے مسابقتی ایکٹ، 2002 کے سیکشن 31(1) کے تحت پے یو پیمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (پے یو انڈیا) کے ذریعہ انڈیا آئیڈیاز ڈاٹ کام لمیٹڈ(آئی آئی ایل) کے 100فی صد ایکویٹی شیئر سرمائے کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج پے یو انڈیا کے ذریعہ آئی آئی ایل کی 100فی صد ایکویٹی شیئر سرمائے کے حصول کی منظوری سے متعلق ہے۔

پے یو انڈیا بنیادی طور پر ادائیگی کے جمع کرنے کی خدمات فراہم کرتا ہے جو تاجروں (اور دیگر اداروں) کو اپنے صارفین سے مختلف ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں سے  ادائیگیاں وصول کرنے کے قابل بناتا    ہے۔ پے یو انڈیا کے حصص بالواسطہ طور پر پروسس این وی("Prosus")کے پاس ہیں۔ پروسس ایک عالمی صارف انٹرنیٹ گروپ ہے اور دنیا کے معروف ٹیکنالوجی سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ پروسس یورونیکسٹ ایمسٹرڈیم پر بنیادی فہرست ہے۔نیسپرس لمیٹیڈ کے پاس پروسس میں 73.6فی صد ووٹنگ کے حقوق ہیں۔ نیسپرس جوہانسبرگ اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔

آئی آئی ایل ایک غیر فہرست شدہ پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ ہندوستان میں اپنے تجارتی/کاروباری/برانڈ نام کے طور پر ’’بل ڈیسک‘‘کا نام استعمال کرتی ہے۔ آئی آئی ایل  بنیادی طور پر ادائیگی کی جمع کرنے کی خدمات فراہم کرتی ہے جو تاجروں (اور دیگر اداروں) کو اپنے صارفین سے مختلف ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں سے ادائیگی حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم جلد ہی جاری کئے جائیں گے۔

*************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9913



(Release ID: 1856976) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Telugu