وزارت دفاع
آئی این ایس ستپورہ نے فیجی کے ساتھ دوستی اور تعاون کو مستحکم کیا
प्रविष्टि तिथि:
04 SEP 2022 9:00PM by PIB Delhi
آئی این ایس ستپورہ نے بحرالکاہل سمندر میں اپنی سرگرم تعیناتی کے حصے کے طور پرایک سے 3 ستمبر 2022 تک فیجی کا دورہ کیا تھا ۔اس جہاز کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔پورٹ کال کے دوران جہاز کے عملے اور فیجی کی بحریہ کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلہ کئے گئے۔عملے کی قیادت کرنے والے کمانڈنگ افسر نے فیجی میں قومی جنگی یادگار پر شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پر فیجی کے جنگلات کے محکمے کےساتھ اشتراک میں جہاز کے عملے کے ذریعہ آم کے ایک ہزار پودے بھی لگائے گئے ۔البرٹ اسٹیڈیم میں جہاز کی طبی ٹیم کے ذریعہ ایک طبی کیمپ بھی منعقد کیا گیا جس میں مقامی عوام الناس کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی۔جہاز وزیٹرس کے لئےکھلا ہے جس میں دونوں ملکوں کے مابین عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے جہاز کا دورہ کیا ۔مزید یہ کہ فیجی بحریہ کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے بحری جہاز ہیلو ڈیک پر یوگا کا ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا۔ممبئی کے مزاگاؤں ڈاکس لیمیٹڈ میں تیار کردہ اور 20ا گست 2011 کو بحریہ میں شامل کئے گئے آئی این ایس ستپورہ کا نام وسطی بھارت میں میجسٹک ستپورہ ماؤنٹین رینج سے لیا گیا ہے۔ وشاکھاپٹنم میں واقع مشرقی بحری بیڑے کا ایک فرنٹ لائن جنگی جہاز،آئی این ایس ستپورہ اس وقت بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال میں بھارتی بحریہ کے طویل ترین تعیناتی بیڑوں میں سے ایک ہے۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.9893
(रिलीज़ आईडी: 1856794)
आगंतुक पटल : 118
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English