ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین آئل نے چیتوں کے تحفظ سے متعلق  قومی اتھارٹی  (این ٹی سی اے )کے ساتھ ہندوستان میں چیتوں کے تاریخی علاقوں میں بین براعظمی ازسرنو آباد کرنے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 02 AUG 2022 10:02PM by PIB Delhi

  آج انڈین آئل نے چیتوں کے تحفظ سے متعلق  قومی اتھارٹی  (این ٹی سی اے ) کے ساتھ ہندوستان میں  چیتوں کے تاریخی علاقے  میں  بین براعظمی ازسرنو آباد کرنے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔مفاہمت نامے پر دستخط جناب ایس ایم ویدیا ، انڈین آئل کے چیئرمین اور ڈاکٹر ایس پی یادو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل   (پروجیکٹ ٹائیگر) اور( این ٹی سی اے )کے ممبر سکریٹری  کے ذریعہ مرکزی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس  اور ہاؤسنگ اور شہری امور ، جناب شری ہردیپ سنگھ پوری  ، مرکزی وزیر برائے ماحولیات  ،  جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی ، محنت اورروز گار ، جناب بھوپیندر یادو  ،  وزارت ماحولیات  ، جنگلات  اور موسمیاتی تبدیلی ، امورصارفین ، خوراک  اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت  جناب اشون کمار چوبے  اور  پٹرولیم  اورقدرتی گیس  اور محنت وروز گار کے وزیر مملکت  جناب رامیسور تیلی کی موجودگی میں کئے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VY1Z.png

 

یہ اس مفاہمت نامے کا تسلسل ہے جس پر حکومت ہند اور جمہوریہ نامبیا کی حکومت  نے  22 جولائی  2022 کو ہندوستان میں  تاریخی علاقوں میں  چیتوں کے  قیام کے لئے وائلڈ لائف  کے تحفظ اور پائیدار حیاتیاتی تنوع کے استعمال سے متعلق  دستخط کئے تھے۔انڈین آئل چار سالوں میں 50.22 کروڑروپے کا تعاون  پروجیکٹ کے اجزاء یعنی چیتے کا تعارف  ،  اس کی پناہ گاہ کا انتظام اور حفاظت ، ماحولیاتی ترقی  ،  عملہ کی تربیت   اور جانوروں کے حفظان صحت  کے لئے پیش کرے گا۔

انڈین آئل پہلا کارپوریٹ ہے ، جو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر )کے تحت  ‘‘پروجیکٹ چیتا’’ کی حمایت میں آگے آیا ہے۔اس لئے کہ یہ پروجیکٹ  صرف قومی اہمیت کا حامل نہیں ہے بلکہ ایکوسسٹم کے توازن  کے لئے ضروری  بھی ہے۔چیتا ،قومی تحفظ برائے اخلاقیات وروایات  کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس بات کو سمجھتے ہوئے انڈین آئل چیتا کو دوبارہ ہندوستان لانے کے مقصد کی مدد کررہا ہے۔جس کے  تحفظ کے  اہم اثرات  مرتب ہوں گے ۔ چیتوں کی باز آبادکاری ،اصلی چیتوں کی  پناہ گاہوں اور ان کے  حیاتیاتی تنوع کی بحالی کے لئے   نمونے کا ایک حصہ ہوگا اور تیزی سے حیاتی تنوع کےفقدان اور چیتے کی کمی کو دور کرنے میں  مدد گار ثابت ہوگا۔یہ پروجیکٹ  انڈین آئل کے مستحکم  ماحولیاتی شعور کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور ہندوستان کی قدرتی پناہ گا ہ اور ورثے   کی حفاظت  پر کمپنی کی توجہ مرکوز کرنے  کا غماز  ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈین آئل نے ہندوستانی ایک سینگ والے گینڈے کو گزشتہ سال اپنا علامتی نشان  قرار دیا اورتب سے  گینڈے کے تحفظ کی مساعی میں  پیش  پیش رہا ہے ۔اس پروجیکٹ کے تحت  10-8 چیتوں کی  ذریعہ آبادی   نامبیا اور ساؤتھ افریقہ سے  لائی جائے گی اور مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل  پارک   میں متعارف کرائی جائے گی۔ یہ ایک قومی پروجیکٹ ہے جس میں حکومت  ہند کی چیتوں کے تحفظ سے متعلق  قومی اتھارٹی  ( این ٹی سی اے ) اور  مدھیہ پردیش کی ریاستی  حکومت   شامل ہیں۔

این  ٹی سی اے مالی امداد فراہم کرنے ، نگرانی کرنے اور تعاون فراہم کرنے کے لئے وزارت ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی  کی ایک مجاز نوڈل ایجنسی  ہے ۔انڈین آئل  اپنا سی ایس آر فنڈ  این ٹی سی کو دے گی، جو  ریاست مدھیہ پردیش  کی حکومت  اور پروجیکٹ میں  شامل دوسری ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029G9K.png

‘پروجیکٹ چیتا’  کے بارے میں :

پروجیکٹ چیتا اپنی نوعیت کا ایسا  پروجیکٹ ہے ،جس میں  چیتوں کی اقسام کو بیرون ملک   (جنوبی افریقہ / نامبیا) سے لاکر  ملک میں  باز آباد کیا جارہا ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیتا کی ذیلی اقسام  جو ہندوستان میں معدوم ہوگئی تھیں ،ایشیائی چیتا  ( اسینو نکس جوبیٹس ویناٹیکس)  ہیں  اور  ملک میں دوبارہ جو ذیلی اقسام متعارف کرائی جارہی ہیں ، وہ افریقی چیتا  (اسینو نکس جوبیٹس جوبیٹس ) ہیں۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ان دو ذیلی اقسام کی نسل ایک ہی ہے۔

  کونو نیشنل پارک میں  چیتے کے تعارف کے پروجیکٹ میں  500 ہیکٹئر شکاری سے  پاک چیتے  کو آسانی  سے چھوڑنے کے لئے علاقہ بنانے  کی ضرورت ہے۔ یہ تعارف مرحلہ وار طریقے سےسافٹ ریلیز احاطہ تعمیر کرنے اور تحفظ کو مستحکم کرنے کے بعد شروع  کیا جائے گا۔اس سلسلے کی دوسری کارروائیاں جاری ہیں ۔چیتوں کا پہلا بیج  احاطے میں  جی پی ایس /  جی سی ایم  یا جی پی ایس  / سیٹلائٹ ٹرانسمیٹر  کی مددسے  آسانی سے چھوڑا جائے گا۔

*********

ش ح۔اک ۔رم

U-98


(Release ID: 1856765) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi