زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ہندوستان کو چھوٹے اور معمولی کسانوں کیلئے مشینری اور ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے: شوبھا کرندلاجے، وزیر مملکت (زراعت)

Posted On: 02 SEP 2022 6:28PM by PIB Delhi

خوراک کے اعتبار سے اضافی وسائل کا ملک ہونے کے سبب ہندوستانی کسانوں کو اپنی پیداوار مزید بڑھانے اور اپنے تمام تر برآمداتی     امکانات کو بروئے کار لانے کے لئے مناسب قیمتوں والی مشینری اور ٹیکنالوجیز کی ضرورت ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزیر     مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے  نے ساتویں بین الاقوامی  نمائش اور کانفرنس  ای آئی ایم اے ایگری میچ انڈیا 2022 میں یہ بات کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010JWF.jpg

محترمہ شوبھا کرندلاجے نے کل بنگلورو میں   تین روزہ    کانفرنس اور  نمائش کا افتتاح کیا۔ ا س موقع پر   ان کے ہمراہ      بڑی اور  درمیانی صنعتوں کے وزیر  جناب   مروگیش آر نیرانی  اور حکومت کرناٹک میں باغبانی اور    پلاننگ اور اعدادوشمار کے وزیر جناب    منی  رتن تھے۔

اس موقع پر  اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے فوڈ پروسیسنگ مشینری کی مینوفیکچرنگ کے لئے مشینوں اور آلات    تیار کرنے والوں  اور  ٹیکنالوجیز تیار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی تاکہ خوراک کو محفوظ کرنے کے طور طریقوں کے فقدان کے سبب زرعی اور باغبانی کی اشیا کے بڑے پیمانے پر ضیاع کو روکا جا سکے۔ انہوں نے  کہا کہ خوراک کو ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ اسے ان ملکوں کو بھیج دیا جائے، جہاں خوراک کی    پیداوار کے محدود وسائل ہیں۔ محترمہ کرندلاجے نے کہا کہ   ملک اس وقت مناسب  لاگت   والی معیاری فوڈ پروسیسنگ ، زرعی مارکٹنگ اور زرعی برآمدات کے راستوں کی  ضرورت ے۔   

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MD3G.jpg

جناب مروگیش آر نیرانی نے اپنی تقریر میں  کہا کہ   ٹیکنالوجی میں بہتری ، عمل درآمد اور برآمدات  کے لئے اور زیادہ  کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے  غیر ملکی صنعتوں کے شرکاء سے کہا کہ وہ   مناسب  لاگت والی    زرعی  مشینری کو لائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RN49.jpg

ای آئی ایم اے ایگری میچ  انڈیا 2022 کا یہ ساتواں ایڈیشن ہے اور یہ پہلی مرتبہ  بنگلورو میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں 40 سے زیادہ ملکوں کے شرکاء نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔ تین دنوں کے دوران، 10,000 سےزیادہ کسان، صنعتوں کے لوگ، غیر ملکی مندوبین، سرمایہ کار، زرعی تحقیق کار اور طلبہ نمائش اور کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

*******

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1856425) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi