امور داخلہ کی وزارت

امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آئی این ایس وکرانت کو قوم کے نام وقف کرنے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ بحریہ کے نئے پرچم کی رونمائی  پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماری ہندوستانی بحریہ کے نئے پرچم کی رونمائی کی اس لحاظ سے ہندوستان کے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے

یہ نیا پرچم ایک نئے ہندوستان کے ظہور کا ترجمان ہے جو نوآبادیاتی ماضی کے آثار کو مٹاتے ہوئے اپنے بھرپور ثقافتی ورثے پر فاخر ہے

چھترپتی شیواجی مہاراج سے متاثر یہ نشان جنہوں نے اپنی دور اندیشی سے سمندری سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے ایک مضبوط بحریہ تشکیل دی تھی یہ پرچم ہر ہندوستانی کا سر ہماری بھرپور اور شاندار ثقافت پر فخر سے بلند کرتا ہے

وزیر اعظم بننے کے بعد جناب نریندر مودی ملک کی افواج کو دنیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور جدید بنانے کے رُخ پر مسلسل کوشاں ہیں

آئی این ایس وکرانت اس راہ میں ہندوستان کی غیر متزلزل جوش و جذبے کو مہمیز لگا  رہا ہے اور یہ نئے ہندوستان کی داخلی طاقت اور عزم کی علامت ہے جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو وقف کیا

Posted On: 02 SEP 2022 8:01PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آئی این ایس وکرانت کو قوم کے نام وقف کرنے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ بحریہ کے نئے پرچم کی رونمائی پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔

زائد از ایک  ٹویٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماری ہندوستانی بحریہ کے نئے پرچم کی رونمائی کی ہے اس لحاظ سے آج ہندوستان کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔ یہ نیا پرچم ایک نئے ہندوستان کے ظہور کی ترجمانی کرتا ہے جو نوآبادیاتی ماضی کے تمام آثار کو مٹاتے ہوئے اپنے بھرپور ثقافتی ورثے پر فاخر ہے۔

جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج سے متاثر یہ نشان جنہوں نے اپنی دور اندیشی سے سمندری سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے ایک مضبوط بحریہ تشکیل دی تھی یہ پرچم ہر ہندوستانی کا سر ہماری بھرپور اور شاندار ثقافت پر فخر سے بلند کرتا ہے۔

اس موقع پر میں وزیر اعظم کا ممنون ہوں اور تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی ملک کی افواج کو دنیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور جدید بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔ آئی این ایس وکرانت اس راہ میں ہندوستان کی غیر متزلزل جوش و جذبے کو مہمیز لگا  رہا ہے اور یہ نئے ہندوستان کی داخلی طاقت اور عزم کی علامت ہے جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو وقف کیا ہے۔

**********

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1856408) Visitor Counter : 114


Read this release in: English