کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عام  ادویات تیار کرنے و الی دوا ساز کمپنیاں

Posted On: 02 AUG 2022 5:07PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ عام دوائیوں اور نئی ادویات کے مینوفیکچرنگ لائسنس بالترتیب مختلف ریاستی ڈرگ کنٹرولرز اور ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ماتحت) کے ذریعے جاری کئے جاتے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے تمام عام ادویات بنانے والوں کی ایک مشترکہ فہرست محکمہ  ادویہ سازی میں استعمال نہیں کی جاتی  ہے۔ تاہم، فارماسیوٹیکل کے شعبہ کے تحت تین پی ایس یوز یعنی۔ مغربی بنگال میں بنگال کیمیکلز اینڈ فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ (بی سی پی ایل) ، مہاراشٹر میں ہندوستان اینٹی بائیوٹکس لمیٹڈ(ایچ اے ایل) اور کرناٹک میں کرناٹک اینٹی بائیوٹکس اینڈ فارماسیوٹیکل لمیٹڈ (کے اے پی  ایل) جینرک ادویات تیار کرتے ہیں۔

پردھان منتری بھارتیہ جنوشدھی پریوجنا(پی ایم بی جے پی) کو محکمہ نے ملک کے شہریوں کو سستی قیمتوں پر معیاری جینرک ادویات دستیاب کرانے کے مقصد سے شروع کیا تھا۔ اسکیم کے تحت، پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندرز(پی ایم بی جے پیز) کے نام سے مشہور دکانیں سستی قیمتوں پر معیاری جینرک ادویات فراہم کرنے کے لیے کھولی گئی ہیں۔ پی ایم بی جے پی کے تحت، 30.06.2022 تک، 8742 پی ایم بی جے کیز سرکاری اسپتالوں اور سرکاری احاطے سمیت پورے ملک میں کھولے گئے ہیں۔ اس اسکیم میں 1,616 ادویات اور 250 جراحی کے سامان کی مصنوعات کا ذخیرہ ہے۔ ان دکانوں کے ذریعے فروخت ہونے والی ادویات کی قیمتیں اوپن مارکیٹ میں برانڈڈ ادویات کی قیمتوں سے 50-90فیصدکم ہیں۔

صحت عامہ اور اسپتال، ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے، دوائیں فراہم کرنے کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے اور مریضوں کو تجویز کردہ اور فراہم کی جانے والی ادویات کی تفصیلات محکمہ فارماسیوٹیکل کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔ نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت، صحت عامہ کی سہولیات میں ضروری جینرک ادویات کی مفت فراہمی کے لیے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں،سی جی ایچ ایس صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے میڈیکل اسٹور آرگنائزیشن کے ذریعے جینرک ادویات کی خریداری کرتا ہے۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.9813


(Release ID: 1856241)
Read this release in: English