زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی پیداوار کے لیے کافی ذخیرہ
گزشتہ دو سالوں میں ملک میں 725.7 لاکھ میٹرک ٹن ذخیرہ کرنے کی گنجائش والے 40,000 سے زیادہ گوداموں کی مدد کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 AUG 2022 6:03PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت زرعی مارکیٹنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی ) کو لاگو کر رہی ہے، جو کہ زرعی مارکیٹنگ کے لیے مربوط اسکیم (آئی ایس اے ایم) کی ایک ذیلی اسکیم ہے جس کے تحت ریاستوں میں دیہی علاقوں میں گوداموں/مال خانوں کی تعمیر/تزئین و آرائش کے لیے مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ زراعت کی پیداوار اسکیم کے تحت، حکومت اہل استفادہ کنندگان کے زمرے کی بنیاد پر پروجیکٹ کی سرمایہ لاگت پر 25فیصد اور 33.33فیصد کی شرح سے سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ افراد، کسانوں،کسانوں /کاشتکاروں کے گروپ، ایگری پرینیورز، رجسٹرڈ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)، کوآپریٹیو، اور ریاستی ایجنسیوں وغیرہ کے لیے امداد دستیاب ہے۔ اسکیم مانگ پر مبنی ہے۔
یکم اپریل 2021 سے اور 30 جون 2022 تک، ملک میں اے ایم آئی ذیلی اسکیم کے تحت کسانوں سمیت استفادہ کنندگان کے لیے 725.7 لاکھ میٹرک ٹن ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ کل 41,452 اسٹوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس (گوداموں) کی مدد کی گئی ہے۔
یکم اپریل 2021 سے اور 30 جون 2022 تک ، ریاست جھارکھنڈ میں 1.83 لاکھ ایم ٹی کی صلاحیت کے ساتھ کل 37 پروجیکٹوں کی مدد کی گئی اور ریاست راجستھان میں 31.43 لاکھ ایم ٹی کی صلاحیت کے ساتھ 1599 پروجیکٹوں کی مدد کی گئی۔
مزید برآں، حکومت نے مالیاتی سہولت کی ایک مرکزی سیکٹر اسکیم یعنی 1,00,000 کروڑ روپے کےزرعی انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کی منظوری دے دی ہے۔جس کا مقصد سود کی امدادی رقم اور مالی معاونت کے ذریعے گودام کی سہولت اور کمیونٹی فارمنگ اثاثوں سمیت پوسٹ ہارویسٹ مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کے قابل عمل منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے درمیانی طویل مدت کے قرض کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت، گودام کی سہولیات کے لیے کل 9516 درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے جس کی کل رقم 7618 کروڑ روپے ہے۔ 9.9 کروڑ روپے کی گودام کی سہولیات کی منظوری ریاست جھارکھنڈ میں اور 371.8 کروڑ روپے کی 550 گودام کی سہولیات کی منظوری ریاست راجستھان میں بھی شامل ہے۔
پچھلے تین سالوں میں، آئی ایس اے ایم کی اے ایم آئی اسکیم کے تحت 64.32 لاکھ ایم ٹی کی صلاحیت کے ساتھ کل 2314 پروجیکٹوں کی مدد کی گئی ہے۔
****
U.No:9810
ش ح۔ اک۔س ا
(ریلیز آئی ڈی: 1856228)
وزیٹر کاؤنٹر : 127