قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور ٹیکنالوجی میں تربیت دینے کے لیے مائیکروسافٹ اور میٹا کے ساتھ شراکت داری کی ہے

Posted On: 03 AUG 2022 6:29PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزیر مملکت  محترمہ   رینوکا سنگھ سروتا  نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت نے مئی 2021 میں مائیکروسافٹ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اقدام اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کو اہل بنائے گا تاکہ انہیں کلاس رومز میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دی جا سکے۔ شراکت داری کے تحت، ای ایم آر ایس  اسکولوں کے طلباء کو ایسے پروجیکٹس پر سرپرستی  کی جائے گی جن میں    مصنوعی ذہانت ایپلی کیشنز شامل ہوں۔

گول پروگرام (گول 2.0) کا دوسرا مرحلہ 28 جون 2022 کو میٹا (پہلے فیس بک) کے ساتھ شراکت میں شروع کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد قبائلی نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر ہنر مند بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ریاست کے قبائلی بہبود کے محکموں اور قبائلی تحقیقی اداروں سے مشورہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ریاست کی قبائلی برادریوں میں اس پروگرام کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔

****

U.No:9803

ش ح۔ اک۔س ا


(Release ID: 1856224) Visitor Counter : 104


Read this release in: English