خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

مقوی  چاول کی تقسیم

Posted On: 03 AUG 2022 1:51PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ حکومت نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے ) کے تحت ٹارگٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (ٹی پی ڈی ایس ) میں اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) میں حکومت ہند کی دیگر فلاحی اسکیموں میں مرحلہ وار طریقے سے مقوی  چاول کی فراہمی کو منظوری دی ہے۔

سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 (سابقہ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم) کے تحت، مالی سال 22-2021  کی دوسری سہ ماہی کے دوران مقوی  چاول کی اختصاص   شروع ہوئی اور مالی سال 22-2021  کی تیسری سہ ماہی سے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 100فیصد مقوی  چاول مختص کیے گئے۔ نتیجتاً، مالی سال 22-2021   کے دوران تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 731962 میٹرک ٹن مقوی چاول مختص کیا گیا تھا اور مالی سال 23-2022 (صرف دوسری سہ ماہی تک) کے دوران تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 634079 ایم ٹی مقوی  چاول مختص کیے گئے تھے۔

پی ایم پوشن اسکیم (پہلے دوپہر کے کھانے کی اسکیم) کے تحت، مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے /ایف سی آئی  سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، مالی سال 22-2021  کے دوران 7,97,793.12 ایمٹیز  مقوی  چاول اٹھائے گئے ہیں ۔

پائلٹ اسکیم نے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس نے ماحولیاتی نظام کے ڈھانچے کے قیام کی راہ ہموار کی اور ٹارگٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (ٹی پی ڈی ایس )، سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 (سابقہ آئی سی ڈی ایس) ،پی ایم –پوشن اور دوسری فلاحی اسکیم (او ڈبلیو ایس )کے تحت  تمام ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں مقوی  چاول کی تقسیم کو بڑھانے کے لیے اسے مزید مستحکم کیا۔ ’چاول کی مضبوطی اور عوامی تقسیم کے نظام کے تحت اس کی تقسیم‘ پر اس پائلٹ اسکیم کے تحت  کل تقریبا 4.30 ایل ایم ٹی مقوی چاول گیارہ ریاستوں میں تقسیم کئے گئے۔

2020 اور 2021 کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے رکاوٹوں کے باوجود، پائلٹ پروگرام پورے ملک میں مقوی  چاول کے لیے ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے میں کامیاب رہا۔ ایف سی آئی اور ریاستی ایجنسیوں کے ذریعہ پہلے سے ہی تقریباً 142 ایل ایم ٹی مقوی  چاول نامزد اضلاع میں تقسیم کے لیے خریدے جا چکے ہیں۔

****

 

U.No:9804

ش ح۔ اک۔س ا



(Release ID: 1856220) Visitor Counter : 87


Read this release in: English