اسٹیل کی وزارت
لوہے اور اسٹیل کے قابل استعمال وسائل کا استعمال
Posted On:
03 AUG 2022 4:49PM by PIB Delhi
بھارت میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران خام اسٹیل کی مجموعی صلاحیت ، پیداوار اور صلاحیت کے استعمال کی تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں۔
سال
|
خام اسٹیل (ملین ٹن میں)
|
صلاحیت
|
پیداوار
|
صلاحیت کا استعمال(فیصد)
|
2017-18
|
137.97
|
103.13
|
75
|
2018-19
|
142.24
|
110.92
|
78
|
2019-20
|
142.30
|
109.14
|
77
|
2020-21
|
143.91
|
103.54
|
72
|
2021-22
|
154.06
|
120.29
|
78
|
ذریعہ: جوائنٹ پلانٹ کمیٹی
|
محنت کی پیداوار یت ، الگ الگ پلانٹ میں الگ الگ ہوتی ہے اور اس کا انحصار ٹیکنولوجی،مربوط ہونے کی سطح ، عمدگی ،بیرونی حصول کی حدود وغیرہ پر ہوتا ہے۔ اور اس لئے بین ۔پلانٹ اور بین ۔ ملک موازنہ سے انسانی وسائل کے استعمال میں عمدگی کی عکاسی ہو یہ ضروری نہیں ہے۔ محنت کی پیداوار یت اور کام کاج اور انتظامیہ سے متعلق معاملہ ہے جو ٹیکنولوجی،کام کاج کے طور طریقوں ،سرمایہ کی لاگت وغیرہ پر منحصر ہوتا ہے۔ اسٹیل کے کارخانوں میں محنت کی پیداواریت میں اضافہ کرنے میں حکومت کا برہ راست کوئی کردار نہیں ہوتا۔ 901 فریقوں کے ساتھ ایک غیر منظم شعبہ ہونے کی وجہ سے ، فی کس محنت کی پیداواریت میں شعبے کے ذریعہ زیادہ بہتر طور طریقے استعمال کرکے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
گذشتہ پانچ بروں میں خام اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ درج بالا جدول میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت، حالیہ برسوں میں اسٹیل کا ایک برآمد کنندہ ملک رہا ہے کیونکہ اسٹیل کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ گذشتہ تین سالوں کے دوران کمائے ہوئے اسٹیل کی درآمدات اور برآمدات کی تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں۔
سال
|
خام اسٹیل (ملین ٹن)
|
تیار اسٹیل (ملین ٹن)
|
پیداوار
|
درآمدات
|
برآمدات
|
2019-20
|
109.14
|
6.77
|
8.36
|
2020-21
|
103.54
|
4.75
|
10.78
|
2021-22
|
120.29
|
4.67
|
13.49
|
ذریعہ: جوائنٹ پلانٹ کمیٹی ، ایم ٹی ، ملین ٹن
|
حکومت نے اسٹیل کی گھریلو صنعت کے تحفظ اور فروغ کی غرض سے درج ذیل اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات میں شامل ہیں:
- اسٹیل سے متعلق قومی پالیسی ۔2017 کو نوٹیفائی کرنا ۔ اس میں دیگر باتوں کے علاوہ اسٹیل اور اعلیٰ درجہ کے موٹر گاڑیوں سے متعلق اسٹیل ،الیکٹریکل اسٹیل،اور کلیدی طریق کار کے لئے خصوصی اسٹیل اور دھاتوں کی آمیزش سے متعلق تمام ضرورت کو پورا کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
- بھارت میں تیار کئے گئے اسٹیل کی حصولیابی کو فروغ دینے کی غرض سے ، ملک کے اندر تیار لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) سے متعلق پالیسی کا نوٹیفکیشن۔
- اسٹیل کی درآمدات کے پیشگی رجسٹریشن کے لئے اسٹیل کی درآمدات کے نگرانی سے متعلق نظام(ایس آئی ایم ایس) کا نوٹیفکیشن ۔
- غیر معیاری اسٹیل کی مینو فیکچرنگ اور درآمدات پر روک تھام لگانے کی غرض سے اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈر کا اجرا۔
اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلاستے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
***********
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.9770
(Release ID: 1856015)