سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ای ڈبلیو ایس طلبا  کے لیے اسکالرشپ

Posted On: 03 AUG 2022 3:24PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض واختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض واختیارات کا محکمہ وائبرنٹ انڈیا کے لیے پی ایم ینگ اچیورز اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم (پی ایم –وائی اے ایس اے ایس وی آئی) کے نام سے ایک اہم اسکیم نافذ کررہا ہے جس کے تحت معاشی طور پر پسماندہ زمرے کے طلباء کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس سال سے، محکمہ اقتصادی طور پر پسماندہ زمرے کے طلباء کی معیاری تعلیم کے لیے پی ایم وائی اے ایس اے ایس وی آئی کے تحت درج ذیل ذیلی اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے:

  1. او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبہ کے لیے اعلیٰ درجے کا اسکول: یہ اسکیم او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی کے طلبہ کو مرکزی حکومت کے ذریعہ شارٹ لسٹ کیے گئے اعلیٰ شہرت والے اسکول میں درجہ نویں سے بارہویں تک کی تعلیم حاصل کرنے کا احاطہ کرے گی۔ گرانٹس ٹیوشن فیس وغیرہ کے لیے فراہم کی جائیں گی جیسا کہ اسکول کی ضرورت ہے، جس کی حد75,000 ہزار روپے سالانہ ہے  اور یہ کلاس 9 اور 10 کے فی طالب علم کیلئے ہےاور کلاس 11 اور12 کے فی طلبا کو سالانہ  1,25,000 روپے دینے کا التزام ہے۔ طلباء کا انتخاب کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ میں میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا یعنی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی طرف سے منعقد کیا جائے گا۔ ریاست کے لحاظ سے سلاٹ مختص کیے گئے ہیں اور 2022-23 کے لیے ہدف سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 15,000 رکھی گئی ہے۔
  2. او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبہ کے لیے اعلیٰ درجے کا کالج: یہ اسکیم او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبہ کو بارہویں جماعت سے آگے کی تعلیم حاصل کرنے کا احاطہ کرے گی۔ یہ اسکیم ہر مالی سال کے لیے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے ذریعہ مطلع کردہ تمام اداروں میں کام کرے گی۔ تمام آئی آئی ایمز، آئی آئی ٹیز، آئی آئی آئی ٹیز، اے آئی آئی ایم ایسز، این آئی ٹیز، این آئی ٹیز، این آئی ایف ٹیز اور این آئی ڈیز/انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، نیشنل لاء یونیورسٹیاں اور دیگر مرکزی حکومت کے ادارے اس اسکیم میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے۔  نوٹیفائیڈ اداروں میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء کو مکمل ٹیوشن فیس اور رہن سہن کے اخراجات 3000 روپے فی طالب علم، کتابیں اور اسٹیشنری  5000روپے سالانہ فی طالب علم اور جدید ترین کمپیوٹر/لیپ ٹاپ کے لیے 45,000 روپے کی ایک بار امداد کے ساتھ  دو لاکھ روپے کی حد تک ناقابل واپسی چارجز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسکالرشپ سے نوازا جائے گا۔ تقریباً 259 اداروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں سے سال 23-2022 کے لیے 15000 سلاٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

 

 

 

***********

 

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.9766



(Release ID: 1856012) Visitor Counter : 146


Read this release in: English