زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

گجرات میں کوکونٹ ڈولپمنٹ بورڈ کے ریاستی مرکز کا افتتاح ناریل کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا جائے گا


مرکزی وزیر زراعت  جناب تومر دوستمبر کو جوناگڑھ میں ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

Posted On: 31 AUG 2022 7:45PM by PIB Delhi

کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ 2 ستمبر کو 24 ویں عالمی ناریل کے دن کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس سال کا مرکزی موضوع ہے - "خوشحال زندگی اور مستقبل کے لیے ناریل کی کاشت کریں"۔ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر جوناگڑھ (گجرات) میں اس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ تقریب کے دوران، جناب تومر بہومالی بھون، جوناگڑھ میں بورڈ کے ریاستی مرکز کا افتتاح کریں گے اور بورڈ کے قومی ایوارڈز اور ایکسپورٹ ایکسی لینس ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کریں گے۔ وہ کسانوں سے بھی خطاب کریں گے۔ کوچی (کیرالہ) میں بھی ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا، جہاں جوناگڑھ کی تقریب کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

جوناگڑھ میں مرکزی تقریب میں، گجرات کے زراعت، حیوانات اور گائے کی افزائش کے وزیر جناب  راگھو جی بھائی پٹیل اور حیوانات اور گائے کی افزائش کے وزیر مملکت جناب دیوا بھائی پی مالم بھی شرکت کریں گے۔ مقامی ایم پی جناب  راجیش بھائی نارائن بھائی چوڈاسما اور پوربندر کے ایم پی جناب  رمیش بھائی دھڑوک اور جوناگڑھ ضلع کے ایم ایل ایز مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروگرام کے بعد، جوناگڑھ زرعی یونیورسٹی میں ناریل کی کاشت کے اچھے طریقوں اور مارکیٹنگ پر تکنیکی سیشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جوناگڑھ میں ناریل کے تقریباً 1,000 کسان اور متعلقہ اہلکار اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔

ایشیا پیسیفک خطے کے تمام ناریل پیدا کرنے والے ممالک ہر سال 2 ستمبر کو ناریل کا عالمی دن مناتے ہیں، جو کہ بین الاقوامی ناریل کمیونٹی (آئی سی سی ) کے یوم تاسیس کے موقع پرمنایا جاتا  ہے۔ آئی سی سی ایک بین الحکومتی ادارہ ہے۔ کوکونٹ ڈے منانے کا مقصد ناریل کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس فصل کی طرف قومی اور بین الاقوامی توجہ مبذول کرانا ہے۔ اس موقع پر کوچی میں ایک بین الاقوامی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی۔

******

 

ش ح ۔ا م۔

U:9742



(Release ID: 1855889) Visitor Counter : 110


Read this release in: English