کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت کا مقصد 25-2024 تک کوئلے کی پیداوار میں اضاف کر  کے اسے 1.23 ارب ٹن کرنا ہے


ٹوری – شیوپور – کتھوٹیا ریلوے لائن کے ذریعے 125 ملین ٹن  تک کوئلہ اتارنے کی صلاحیت فراہم کی جائے گی

Posted On: 31 AUG 2022 5:26PM by PIB Delhi

 نئی دہلی،31  اگست، 2022/

کوئلےکی وزارت مالی سال 25-2024 تک کوئلے کی پیداوار کو بڑھا کر 1.23 ارب ٹن کا نشانہ حاصل کرنے پر کام کر رہی ہے  (جس میں سی آئی ایل اور نان سی آئی ایل کوئلہ بلاک شامل ہیں) ۔ تاکہ ملک میں توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس ویژن میں مدد دینے کے لیے کول انڈیا لمیٹڈ سی آئی ایل نے ایک ارب ٹن پیداوار اور صارفین تک کوئلے کی بلارکاوٹ ٹرانسپورٹیشن کے لیے کوئلہ اتارنے سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنا کر منصوبہ بندی سے متعلق ایک مربوط طریقہ کار اپنایا ہے۔

شمالی کر ن پورا کوئلہ کان جھارکھنڈ میں ایک بڑی کوئلہ کان ہے جو سیٹرل کولڈ فیلڈز لمیٹڈ سی سی ایل کے ماتحت ہے۔ جس میں تقریباً 19 ارب ٹن کے کوئلہ وسائل موجود ہیں۔ سی سی ایل نے مالی سال 2025 تک تقریباً 135 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار کا حصہ مقرر کیا ہے۔ جس میں سے امید ہے کہ تقریباً 85 ملین ٹن شاملی کرن پوا کولڈ فیلڈ سے پیدا کیا جائے گا۔ کوئلےکی یہ پیداوار بہت سے گرین فیلڈ / براؤن فیلڈ ، کوئلہ کان پروجیکٹوں سے کی جائے گی جیسے امرپالی (25 ایم ٹی) ، مگدھ (51 ایم ٹی) ، چندر گپت (15 ایم ٹی) ، سنگھ متر (20 ایم ٹی) وغیرہ ۔

فی الحال شمالی کرن پورہ کول فیلڈ سے کوئلہ برکاکانا – ڈالٹن گنج برانچ ریلوے لائن پر لایا  جاتا ہے جو مشرق وسطی ریلوے کی ریلوے لائن ہے جو برکاکانا لوپ کے راستے گومو ہ کو ڈیہری – اون – سون سے ملاتی ہے۔ سی ای ایل نے ایک اور ریلوے لائن کی تعمیر کی ہے جو ڈوری – شیو پور ڈبل ریلوے لائن ہے (44.37 کل میٹر ) ۔ اسی راستے پر تیسری لائن بھی تعمیر کی جا رہی ہے ۔ جس پر اضافی 894 روڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ امید ہے کہ اس ریلوے لائن پر مئی 2023 تک ریل گاڑیاں چلنے لگے گی ۔

مزید یہ کہ ، شیوپور – کٹھوتیا، نئی ریل لائن جو 49 کلو میٹر طویل ہے اس کی بھی تعمیر کی جا رہی ہے  جس کے ذریعے کوڈرما سے ٹرنک ریلوے لائن اور ہاوڑہ سے دلی کے راستے کوئلہ لایا جا سکے گا۔

ٹوری – شیو پور – کتھوٹیا ریل لائن کی تعمیر کا کام کوئلے کی وزارت نے پی ایم گتی شکتی پہل کے تحت شروع کیا تھا جس کے تحت ریل کے ذریعے تقریباً 150 میٹرک ٹن کوئلہ لایا جا سکے گا اور یہ ریلوے لائن سڑک کے ذریعے کوئلہ لانے لے جانے کو ختم کرنے میں ایک بڑا رول ادا کرے گی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 9736


(Release ID: 1855871) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi