ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنرمندی کے فروغ کے بارے میں بیداری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 5:21PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے حکومت کے ہنر مندی کے فروغ  کے مختلف اقدامات کے فروغ کے لئے 25 ہزار سے زیادہ ہنر مندی کے سینٹرس اور انسٹی ٹیوٹس کے تعاون سے قومی علاقائی ریاستی ضلع اور بلاک سطحوں پر وقتاً فوقتاً مختلف بیداری مہم ورک شاپ اور ڈیجیٹل سیمناروں کا  اہتمام کیا ہے۔اس کے علاوہ نیشنل اسکل ڈیولپمینٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)،سیکٹر اسکیل کونسلز (ایس ایس سی) ،ریاستی سرکاریں ،ریاستی اسکل ڈیولپمینٹ مشنز ایس ایس ڈی ایم اور ضلع اسکل کمیٹیاں، پریس انفورمیشن بیوروپی آئی بی ، اور اخباروں اور الیکٹرانک میڈیا نیز اسکل انڈیا کی نگرانی میں سوشل میڈیا کے ذریعہ بیداری کی مہم انجام دیتی ہیں۔ان سبھی اقدامات کا مقصد نوجوانوں میں  ہنر مندی کے لئے  آرزو پیدا کرنا ہے ۔یہ سرگرمیاں اس نوعیت کی ہیں جن کا مقصد ہنر مندی کی آرزوں کو یقینی بنانا ہے اور دوبارہ ہنر مندی کے جاری عمل ، اپ اسکلنگ اور کثیر مقصدی ہنر مندی کو یقینی بنانا ہے ۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ایک مرحلے وار طریقے سے تمام اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہنر مندی اور ضروری مضامین کے نصاب کے انضمام کا تصور پیش کیا گیا ہےتاکہ مختلف شعبوں کے لئے ضروری پیشہ ورانہ مہارت فراہم کی جاسکیں اور ساتھ ہی ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔

وزارت تعلیم کا اسکول کی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ  سامگرا شکشا کے تحت اسکولی تعلیم کو پیشہ ورانہ بنانے کی اسکیم نافذ کررہا ہے ۔ اسکولی تعلیم کے لئے یہ ایک مربوط اسکیم ہے جسے مرکز کی اسپانسر والی اسکیم بھی کہا جاتا ہے ،اس اسکیم کا مقصد تمام سیکنڈری /سینئر سیکنڈری اسکولوں میں عام اکیڈمک تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کو مربوط کرنا طلبا کی صنعتی صلاحیتوں اور ملازمت کی قابلیت کو بڑھانا ،کام کے ماحول کے لئے صلاحیت فراہم کرنا اور مختلف کیرئیر متبادل کے بارے میں طلبا میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ طلبا اپنی اہلیت ،آرزوؤں اور صلاحیت کے مطابق  انتخاب کرسکیں۔اس اسکیم میں سرکاری اور سرکار کی امدا سے چلنے والے اسکولوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور اسکیم کے تحت 14435 اسکولوں کو نو سے بارہویں کلاس تک کی عام تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کو ضم کرنے کے لئے ملک بھر میں 2021-22 تک منظوری دی گئی ہے۔

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت ایم ایس ڈی ای نے تعلیم کی وزارت کے اشتراک سے ایک جنوری 2022 کو ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اسکیل ہب پہل ایس ایچ آئی کا آغاز کیا ہےاور یہ پی ایم کے وی وائی سوئم کے مرکزی حصہ کے تحت شروع کیا گیا ہے جس میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں تجویز کردہ  تعلیمی ایکو نظام میں ہنر مندی کی تربیت کے پروگرام کو شروع کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ اسکل ہبس نوڈل اسکل سینٹر ہیں تاکہ 15 سے45 سال کی عمر درمیان اسکول چھوڑنے والے بچوں اور تعلیم سے الگ ہونے والے امیدواروں کی ٹارگیٹ آبادی کو ہنر مندی کے فروغ اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاسکے۔ 30جون 2022 کو کل 228302 امیدواروں کا اب تک اندراج کیا گیا ہے۔

وزارت کے تحت قومی ہنر مندی کے فروغ کے کارپوریشن نے پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے شعبہ میں تعاون کے لئے آٹھ ملکوں جاپان ، متحدہ عرب امارا،سویڈن ، سعودی عرب، آسٹریلیا،روس ،فن لینڈ اور مراکش کے ساتھ اقرار ناموں پر دستخط کئے ہیں ۔این ایس ڈی نے فن لینڈ کی تعلیم کی ایجنسی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ فن لینڈ نئی اختراعات کی معلومات کے تبادلہ کو فروغ دیگا اور اس میں آسانی پیدا کرےگا اور دونوں ملکوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے سیکٹر کے اندر فراہم کنندگان کوجوڑےگا۔

حکومت ہند اور جاپان کی حکومت نے جنوری 2021 میں ’’مخصوص ہنر مند کارکن‘‘ سے متعلق نظام کے مناسب آپریشن کے لیے شراکت داری کے ایک بنیادی فریم ورک پر تعاون کی ایک یادداشت (ایم او سی) پر دستخط کیے ہیں۔ اس ایم او سی کے تحت، چودہ شعبوں کے ہنر مند ہندوستانی کارکنان؛ (1) نرسنگ کیئر (نگہداشت)، (2) عمارت کی صفائی کا انتظام، (3) مشینی حصوں اور ٹولنگ کی صنعتیں، (4) صنعتی مشینری کی صنعت، (5) الیکٹرک، الیکٹرانکس اور معلوماتی صنعتیں، (6) تعمیراتی صنعت، (7) ) جہاز سازی اور جہاز کی مشینری کی صنعت، (8) آٹوموبائل کی مرمت اور دیکھ بھال، (9) ہوا بازی کی صنعت، (10) رہائش کی صنعت، (11) زراعت، (12) ماہی گیری اور آبی زراعت، (13) خوراک اور مشروبات کی تیاری، اور ( 14) جاپان میں ہنر مند ہندوستانی کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے فوڈ سروس انڈسٹری کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایم ایس ڈی ای اور وزارت انصاف، وزارت خارجہ، اور وزارت صحت، محنت اور بہبود جاپان (حکومت جاپان) نے بھی ایک ایم او سی پر دستخط کیے ہیں جس میں ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (ٹی آئی ٹی پی) کے تحت ہندوستان سے جاپان آنے والے امیدواروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ )۔ اس کا مقصد ہندوستان سے تکنیکی انٹرن کو جاپان بھیج کر اور ہندوستان سے جاپان کے لئے ٹیکنیکل انٹرنس قبول  کرنا ہے۔ اس طرح ہندوستانی صنعتوں کو جاپانی صنعتوں کے بہترین طور طریقوں کو اپنانے کے قابل بنانا ہے۔

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.9724


(ریلیز آئی ڈی: 1855720) وزیٹر کاؤنٹر : 134
یہ ریلیز پڑھیں: English