سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بھارت مالا پری یوجنا

Posted On: 03 AUG 2022 2:00PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال  کے  تحریری جواب میں  بتایا کہ  قبائلی اضلاع سے گزرنے والی قومی شاہراہوں (این ایچ ) کے کنکٹی وٹی  کو بہتر بنانے کے لیے سال  22-2021  کے دوران  43519 کروڑ روپے کی لاگت کے تقریباً 3,181 کلومیٹر لمبے پراجیکٹوں کی منظوری دی گئی۔  جس میں سے 22-2021 کے دوران تقریباً 2,229 کلومیٹر کی لمبائی میں کام مکمل ہو چکا ہے اور اس پر 22464 کروڑ  روپے خرچ ہوئے ہیں۔  اس میں  بھارت مالا پریوجنا کے تحت 745 کروڑ  کے قبائلی ذیلی منصوبہ کے تحت ریاستی  پی ڈبلیو ڈی  /  این  ایچ آئی ڈی سی ایل / بی  آر او کے  کام شامل ہیں۔

بھارت مالا پریوجنا  مرحلہ -1 کو  5.35 لاکھ روپے کے اخراجات سے  34,800 کلومیٹر کی لمبائی کے لیے منظور کیا گیا تھا۔  مارچ   2022  کو  بھارت مالا  پری یوجنا مرحلہ – 1  کے تحت  2.2 لاکھ کروڑ روپے تک کے اخراجات  پروجیکٹوں پر خرچ کئے گئے تھے۔

زمین کا حصول قومی شاہراہ  ایکٹ 1956 کے تحت کیا جاتا ہے اور  زمین کا معاوضہ این ایچ  ایکٹ  - 1965  کے مطابق  آر ایف سی ٹی ایل اے آر آر ایکٹ – 2013 کی دفعات  کے ضابطوں  کے مطابق  ادا کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- م ع- ق ر)

U-9717



(Release ID: 1855704) Visitor Counter : 112


Read this release in: English