ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذوروں (دیویانگ جن ) کے لئے لنکے ہوف مین بش(ایل ایچ بی ) کوچز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 4:39PM by PIB Delhi

ریلوے مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستانی ریلوے نے معذور افراد کے چار زمروں کے لئے رعایتی کرائے کی سہولت کی منظوری دیکر  معذور افرادکی فلاح کو یقینی بنانے کے لئے مختلف قدامات کئے ہیں ۔ ریلوے نے آن لائن ریزرو، رعایت ٹکٹ،بکنگ کی سہولت ،سلیپر اور تھری اے سی کلاسز میں ریزرویشن کوٹا مقرر  کرنے کے علاوہ اہم پی آر ایس مقامات پر الگ ریزرویشن کاؤنٹرس مختص کرنے ، اسٹیشنوں میں ایس ٹی ڈی ، آئی ایس ٹی، پی سی او بوتھ کی منظوری میں 25 فیصد کوٹا دینے ،وہیل چیئر کی گنجائش اور بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں ، یاتری مترا سیوکا کو متعارف کرانا ،خصوصی ڈیزائن کی گئی کوچز کی اٹیچ منٹ جو ایس ایل آر ڈی کے نام سے مشہور ہے ،(دیویانگ جن کے لئے کمپارٹمنٹ کے ساتھ سیکنڈ کلاس کم لگیج وین اور بریک وین )اور ایل ایس ایل آر ڈی کوچز ،دیویانگ جنوں کے لئے اسکلیٹر س ،لفٹ ، ریمپ کی فراہمی  پینے کے پانی کے نل اور بیت الخلاء کی گنجائش ،بریل سائن انڈیکیٹرس ،رکاوٹ سے پاک انٹری کے لئے اسٹینڈرڈ ریمپ، پارکنگ لوٹس کو مختص کیا جانا ،پارکنٹ لوٹ سے عمارت تک کے لئے نون سلیپری واک وے ، مناسب بصیرت کے سگنیجز میں آئی ہیلپ یو بوتھ وغیرہ جیسے اقدامات بھی معذوروں کے لئے کئے ہیں۔

ہندوستانی ریلوے نے مربوط کوچ فیکٹری آئی سی ایف کوچز کے ساتھ تقریباً تمام ایکسپریس ٹرینوں میں آخری وہیکل ایس ایل آر ڈی مارشلڈ میں معذوروں کے لئے ایک الگ کمپارٹمنٹ کو مختص کرنے کی سہولت پہلے ہی فراہم کررہا ہے۔ ان کوچز میں وسیع داخلہ دروازے وزیر برتھ ،کمپارٹس منٹس بڑی لیواٹری دروازے ، وہیل چیئر ،بیسن اور شیشے بھی بیت الخلا کے اندر دستیاب کرائے گئے ہیں جو ایک مناسب بلندی پر رکھے گئے ہیں ۔ نئے ڈیزائن والے لنکے ہوف مین بوشس (ایل ایچ بی) کوچز میں لاسٹ وہیکل ایل ایس ایل آر ڈی کوچز ڈیزائن کئے گئے ہیں اور مذکورہ خصوصیت کے ساتھ انہیں بنایا جارہا ہے۔ ان کوچز کو آہستہ آہستہ بہتر بنایا جارہا ہے۔تقریباً 954 معذور دوست کوچز (ایل ایس ایل آرڈی/ایل ڈی ایس ایل آر /ایل ڈی ایس ایل آر اے) 30.06.2022 تک تیار کرلیا گیا ہے۔اس طرح کے کوچز کی آپریشنل فزیبلٹی اور دستیابی سے مشروط،آئی سی ایف ریک کے ساتھ چلنے والی ٹرینوں میں کم از کم ایک پی ڈبلیو ڈی(دیویانگ جن) کے موافق کوچ ہوتا ہے۔ مزید، آپریشنل فزیبلٹی کے تابع، ہندوستانی ریلوے نے پی ڈبلیو ڈی دیویانگ جن  کےموافق  ایل ایچ بی کوچز بھی شامل کی ہیں، جوایل ایچ بی ریک کے ساتھ چلنے والی زیادہ تر ٹرینوں میں منسلک ہیں، سوائے راجدھانی، شتابدی، اے سی ایکسپریس خدمات بشمول تیجس ایکسپریس جیسی پریمیم خدمات کو چھوڑ کر، مزید یہ کہ ایل ایچ بی ایئر کنڈیشنڈ اکانومی کوچ (ایل ڈبلیو اے سی سی این ای) جیسے نئے ڈیزائن والے کوچز بھی کوچ کے دو دروازوں میں سے کم از کم ایک وسیع دروازے کے ساتھ تیار کیے جا رہے ہیں۔ 30.06.22 تک تقریباً 348 ایل ڈبلیو اے سی سی این ای کوچز تیار ہو چکے ہیں۔ ٹرینوں میں پی ڈبلیو ڈی دیویانگ جن کے موافق کوچز کی شمولیت ہندوستانی ریلوے کا ایک جاری عمل ہے جو آپریشنل فزیبلٹی، رولنگ اسٹاک کی دستیابی وغیرہ سے مشروط ہے۔

جہاں تک فیڈ بیک کا معاملہ ہے ، انڈین ریلویز مسافروں کے  تمام زمروں بشمول پی ڈبلیو ڈی دیویانگ  جن سے متعلق مختلف  فورمز جیسے کہ  عملے کامحکمہ اور عوامی شکایات کے پورٹل یعنی پی جی پورٹل ، ریل مدد ،انکوائری /شکایت نمبر139 ،فیڈ بیک پر مبنی شکایتوں کی وصولی جہاں بھی ضروری اور قابل عمل پایا جاتا ہے، تدارک کی کارروائیاں کی جاتی ہیں، سے تجاویز / فیڈ بیک حاصل کرتا ہے ۔

سال 2015 میں،اے1،اےاور بی زمرے کے ریلوے اسٹیشنوں کو معذور افراد (دیویانگ جن) کے لیے مکمل طور پر قابل رسائی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ نتیجتاً، تمام اے اینڈ بی ،اے-1709 زمرہ کے ریلوے اسٹیشنوں (پہلے) کوپی ڈبلیو ڈی (دیویانگ جن) کے لیے ریلوے اسٹیشنوں کو قابل رسائی بنانے کے لیے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جیسے کہ ریمپ، داخلی راستے کے قریب مخصوص پارکنگ، قابل رسائی بیت الخلاء، پینے کے پانی کی سہولیات، قابل رسائی لفٹیں ، ’میں آئی ہیلپ یو‘بوتھ، اشارے وغیرہ شامل ہیں۔

ریلوے اسٹیشنوں پر مختلف معذور مسافروں (دیویانگ جن) کے لیے سہولیات کی بہتری/اضافہ ایک مسلسل عمل ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.9714


(ریلیز آئی ڈی: 1855682) وزیٹر کاؤنٹر : 120
یہ ریلیز پڑھیں: English