سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کی وزارت  نے، 4 ریاستوں میں، پائلٹ بنیاد پر، قومی شاہراہوں کے معیاری  معائنے کے لیے چلتی پھرتی معائنہ  وین کو خدمات میں لگایا  ہے

Posted On: 03 AUG 2022 7:41PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے پائلٹ کی بنیاد پر 4 ریاستوں – گجرات، راجستھان، اڈیشہ اور کرناٹک میں قومی شاہراہوں کے معیاری معائنے کے لیے موبائل انسپکشن وینز (ایم آئی ویز) کی خدمات کو غیر تباہ کن جانچ (این ڈی ٹی) میں شامل کیا ہے۔ یہ عالمی معیار کے قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے وزارت کے عزم کا حصہ ہے۔

ان چلتی پھرتی معائنہ  وین (ایم  آئی ویز  )  کا استعمال  قومی شاہراہ کے کاموں کے موجودہ کوالٹی کنٹرول اور کوالٹی قبولیت کے نظام کو بڑھا دے گا، جس سے کوالٹی سے متعلق مسائل کی نشاندہی کے لیے ایک زیادہ فعال طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔

ان چلتی پھرتی معائنہ  وین کا استعمال کرتے ہوئے ہر ریاست میں سہ ماہی 2000 کلومیٹر کے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا معائنہ کیا جائے گا۔مختلف پروجیکٹوں کے معائنہ  کا کام  این ایچ  اے آئی  / این ایچ آئی ڈی سی ایل / ریاستی محکمہ تعمیرات عامہ اور  سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کی  دیگر  عمل آوری ایجنسیوں کے ذریعے  کیا جائے گا۔

گجرات کے لیے  کانٹریکٹ کے معاہدے پر آج دستخط کیے گئے۔ راجستھان، اڈیشہ اور کرناٹک کے لیے جلد ہی کانٹریکٹ معاہدہ پر دستخط کیے جائیں گے۔ مستقبل میں اس طرح کی مزید وین دیگر ریاستوں میں بھی لگائی جائیں گی۔

ٹیسٹ کے نتائج کے ساتھ ساتھ ان  چلتی پھرتی معائنہ  وینز کے ذریعے عدم مطابقت کے لیے الرٹس کو کوالٹی کنٹرول پورٹل کے ذریعے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، جو سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہر اہوں کی وزات  کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح- م ع- ق ر)

U-9711



(Release ID: 1855663) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Odia