کانکنی کی وزارت
معدنیات اثاثوں کی تحویل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 AUG 2022 4:12PM by PIB Delhi
کوئلہ ، کان کنی اورپارلیمانی امورکے مرکزی وزیرجناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہیں کہ ملک کے معدنیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے کان کنی کی وزارت نے ایک مشترکہ تجارتی کمپنی بنائی ہے ۔ جس کا نام نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ ، ہندوستان کاپرلمیٹڈ اور منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹڈ پرمشتمل کھنج ودیش انڈیا لمیٹڈ (کے اے بی آئی ایل )ہے ۔ جسے غیرملکی معدنیات کی شناخت کرنے اور انھیں تحویل میں لینے کا اختیارحاصل ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اہم اورخدمت عملی پرمبنی معدنیات خاص طورسے لیتھیم ، کوبالٹ اور دیگر معدنیات کی اثاثوں کی پائیدار اورمسلسل سپلائی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری بھی اسی کمپنی کی ہے ۔
ابتدائی مطالع کی بنیاد پر بعض ذریعہ ممالک کو لیتھیم کوبالٹ وغیرہ سمیت 12ایسے معدنیات کے ضمن میں غیرممالک میں معدنیاتی اثاثوں کو تحویل میں لینے کے لئے منتخب کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ کے اے بی آئی ایل نے ارجنٹینا کے تین ریاستوں کے ملکیت والے اداروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط بھی کئے ہیں ۔
- میسرز وائی پی ایف اور انرجی اہم اور وفاقی ملکیت والی صنعت
- میسرز جے ای ایم ایس ای ، جے یو جے یووائی ریاست کی ملکیت والی صنعت
- میسرز سی اے ایم وائی ای این ، سی اے ٹی اے ایم اے آرسی اے ریاست کی ایک ریاستی ملکیت والی صنعت
کان کنی کی وزارت ، حکومت ہند اور سائنس ، توانائی وسائل کے محکمے ، حکومت آسٹریلیا نے اہم اور حکمت عملی پرمبنی معدنیات کی کان کنی اور پروسیسنگ کے سیکٹرمیں تعاون کے لئے 3جون 2020کو ایک مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کے اے بی آئی ایل نے حتمی مشترکہ سرمایہ کاری فیصلوں کے لئے لیتھیم اورکوبالٹ معدنیاتی اثاثوں کی شناخت کرنے کے لئے 10مارچ ، 2022کوحکومت آسٹریلیا کے صنعت وسائنس ،توانائی اور وسائل کے محکمے کے تحت اہم معدنیات سہولتوں والے دفترکے ساتھ ایک تعاون سے مزین ڈھانچے کے ساتھ ایک تفصیلی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ آسٹریلیامیں اثاثوں کی تحویل دونوں ممالک کے اہم اور اسٹراٹیجک ایکوسسٹم کی تکمیل کرتی ہے ۔
لیتھیم اورکوبالٹ سے مالامال چندہ ذریعہ ممالک کے ساتھ جڑاوکا عمل جاری ہے خاص طورسے ریاست کی ملکیت والے اداروں کے ساتھ امکانی معدنیات رقبے کے سلسلے میں معلومات ساجھا کرنے کے لئے ان ممالک میں ہندوستان کے متعلقہ سفر خانے اورمشن بنیادی انٹرفیس رہے ہیں ۔
**********
(ش ح ۔ج ق۔ ع آ)
U -9673
(ریلیز آئی ڈی: 1855439)
وزیٹر کاؤنٹر : 83