کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معدنیات کی تلاش

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 4:13PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے معدنیات کی تلاش کے پروگراموں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد، جو کہ کانوں کی وزارت سے منسلک ہے، منصوبہ بند اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے طریقہ سے انجام دئے جاتے ہیں ۔ تمام پروگراموں کا مختلف سطحوں پر منظم طریقے سے جائزہ لیا جاتا ہے اور پروجیکٹوں کے آغاز سے قبل سینٹرل جیولوجیکل پروگرام بورڈ (سی جی پی بی) کے اجلاس میں اسے منظور کیا جاتا ہے۔ سالانہ فیلڈ سیزن پروگرام کے مطابق، جی ایس آئی مختلف معدنی اشیاء کے وسائل کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ ’ریکونینس سروے ‘ [جی4]، ’ابتدائی تلاش‘ [جی3] اور ’جنرل ایکسپلوریشن‘ [جی2] کرتا ہے۔

فیلڈ سیزن 2019-20 اور 2020-21 کے دوران،جی ایس آئی نے 338 اور 180 تعدادمیں مختلف معدنی اشیاء کے لیے بالترتیب جی4/جی3/جی2پروجیکٹس لئے تھے۔ تفصیلات ضمیمہ میں درج ہیں۔

حکومت ملک میں ریسرچ کی سطح کو بڑھانے میں ماہرین ارضیات کے کردار سے واقف ہے۔ جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے ماہرین ارضیات، مرکزی  سرکاری شعبہ کی صنعتیں /انڈرٹیکنگس جیسے منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ، ریاستی حکومت کے محکمہ ارضیات اور کان کنی، ریاستی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پرائیویٹ سیکٹر ایکسپلوریشن ادارے مختلف ریسرچ پروگراموں کو انجام دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ معدنی وسائل کی شناخت ماہرین ارضیات کی تلاشی کی سرگرمیوں کے سبب ، درج ذیل  نتیجے حاصل ہوئے ہیں:

  1. اوبویس جیولوجیکل پوٹینشل [او جی پی] کا رقبہ 5.71 سے بڑھ کر 6.88 لاکھ مربع کلومیٹر ہو گیا ہے۔
  2. کل 180 نمبرجی3/جی2 اور 252 نمبر جی 4 منرل بلاکس کو نیلامی کے لیے ریاستی حکومتوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
  3. پلاٹینم گروپ آف ایلیمنٹس [2 نمبر]، پوٹاش [2 نمبر] اور مولیبڈینم [2 نمبر] کے لیے کل 6 جی3/جی2 رپورٹیں پہلی بار ریاستی حکومتوں کو نیلامی کے لیے دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، پوٹاش کا ایک G4 بلاک جامع لائسنس کے طور پر نیلامی کے لیے پنجاب کی ریاستی حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

مالی سال 2019-20 اور 2020-21 کے دوران اٹھائے گئے معدنی تلاش کے پروجیکٹس کی تفصیلات

(اشیا کے لحاظ سے اور مرحلہ وار)

 

 

فیلڈ سیزن

2019-20

فیلڈ سیزن

2020-21

اشیاء

ہدف

(پروجیکٹس کی تعداد)

حصولیابی

(پروجیکٹس کی تعداد)

اشیاء

ہدف

(پروجیکٹس کی تعداد)

حصولیابی

(پروجیکٹس کی تعداد)

خام فولاد

26

26

خام فولاد

6

6

میگنیز

24

24

میگنیز

14

14

کرومائٹ/کرومیم

6

6

کرومائٹ/کرومیم

2

2

سونا

30

30

سونا

21

20*

پی جی ای

9

9

پی جی ای

1

1

ہیرا

12

12

ہیرا

2

2

بنیادی دھات

81

81

بنیادی دھات

45

45

آر ای ای اور آر ایم

50

50

آر ای ای اور آر ایم

18

17*

مولب ڈنم

4

4

مولب ڈنم

3

3

نیکل

12

12

نیکل

7

7

ٹنگسٹن

8

8

ٹنگسٹن

10

10

ٹن

1

1

ٹن

3

3

چونا

18

18

چونا

1

1

لیتھیم

3

3

لیتھیم

7

7

اینٹی مونی

1

1

اینٹی مونی

2

2

باکسائٹ

12

12

باکسائٹ

7

7

وناڈیئم

3

3

پوٹاش

6

6

گریفائٹ

6

6

فوسفورائٹ

3

3

ڈیو نائٹ

1

1

کوئلہ

17

17

پوٹاش

5

5

لگنائٹ

3

3

فوسفورائٹ

2

2

شیل گیس

2

2

جپسم

2

2

     

سجاپٹے اور ڈائمینشن پتھر

1

1

     

بھاری معدنیات

1

1

     

کوئلہ

17

17

     

لگنائٹ

2

2

     

شیل گیس

1

1

     

کل میزان

338

338

Total

180

178*

 

نوٹ: *مالی سال: 2020-21 سے متعلق این ای آر کے 2 آئٹمز (1 گولڈ میں اورآر ای ای 1 میں) موجودہ مالی سال 2022-23 کے دوران بقیہ ڈرلنگ کی تکمیل کے لیے اسپل اوور پروجیکٹ کے طور پر چل رہے ہیں۔ ڈرلنگ میں تاخیر خطے کی سخت حالت اور مقامی پریشانیوں کی وجہ سے ہے۔ دونوں بلاکس کے لیے بقیہ ڈرلنگ کا ہدف اگست 2022 تک حاصل کر لیا جائے گا۔

 

***********

 

 

 

ش ح ۔  ش ت No.

9668


(ریلیز آئی ڈی: 1855423) وزیٹر کاؤنٹر : 95
یہ ریلیز پڑھیں: English