امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ملک میں اناج کا بہترین ذخیرہ دستیاب ہے: مرکز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 AUG 2022 3:27PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں اناج کا ذخیرہ 15 سال کی کم ترین سطح پر نہیں ہے (یکم اپریل تک) ، جیسا کہ ذیل میں تفصیلات سے دیکھا جا سکتا ہے:
(عدد لاکھ ٹن میں)
|
نمبر شمار
|
سال
|
گیہوں
|
چاول
|
اناج
|
|
1
|
2008-09
|
58.03
|
138.35
|
196.38
|
|
2
|
2009-10
|
134.29
|
216.04
|
350.33
|
|
3
|
2010-11
|
161.25
|
267.13
|
428.38
|
|
4
|
2011-12
|
153.64
|
288.20
|
441.84
|
|
5
|
2012-13
|
199.52
|
333.50
|
533.02
|
|
6
|
2013-14
|
242.07
|
354.68
|
596.75
|
|
7
|
2014-15
|
178.34
|
202.78
|
381.12
|
|
8
|
2015-16
|
172.21
|
170.94
|
343.15
|
|
9
|
2016-17
|
145.38
|
221.61
|
366.99
|
|
10
|
2017-18
|
80.59
|
230.81
|
311.40
|
|
11
|
2018-19
|
132.31
|
248.73
|
381.04
|
|
12
|
2019-20
|
169.92
|
293.94
|
463.86
|
|
13
|
2020-21
|
247.00
|
322.39
|
569.39
|
|
14
|
2021-22
|
273.04
|
291.18
|
564.22
|
|
15
|
2022-23
|
189.90
|
323.22
|
513.12
|
مزید یہ کہ ٹارگٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (ٹی پی ڈی ایس) کا نظام 2013 سے پورے ملک میں لاگو کیا گیا ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ تقریبا 81.35 کروڑ مستفیدین کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ ترجیحی گھریلو (پی ایچ ایچ) مستفیدین کو 5 کلوگرام فی کس/ فی ماہ فراہم کیا جاتا ہے اور انتیودیا اَن یوجنا (اے اے وائی) کے تحت خاندانوں کو 35 کلوگرام فی ماہ فراہم کیا جاتا ہے۔
ضابطوں کے مطابق غذائی اجناس کے ذخیرے کے انتظام کو یقینی بنانے، رسد پر دباؤ کو کم کرنے اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مناسب مشاورت کے بعد، اس محکمہ نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے ) کے تحت گیہوں اور چاول کے تناسب کو اناج کے مجموعی مختص کو تبدیل کیے بغیرموجودہ مالی سال 23-2022 کے بقیہ 10 مہینوں یعنی جون، 2022 سے مارچ، 2023 کے لیے 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے نظر ثانی کی تھی۔
این ایف ایس اے ، دیگر فلاحی اسکیموں اور پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) کے تحت غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات پہلے سے ہی موجود ہیں۔
ریاستی حکومت کی ایجنسیاں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) سنٹرل پول کے لیے ایم ایس پی پر مقررہ فیئر ایوریج کوالٹی (ایف اے کیو ) تفصیلات کے ساتھ مقررہ مدت کے اندر گندم اور دھان خریدتے ہیں۔
گیہوں اور دھان کی خریداری کے تخمینوں کو حکومت ہند ریاستی حکومتوں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے ہر مارکیٹنگ سیزن کے آغاز سے پہلے تخمینی پیداوار، قابل فروخت اضافی اور زرعی فصل کے پیٹرن کی بنیاد پر حتمی شکل دیتی ہے، خریداری کے تخمینے میں اضافہ یا کمی کا فیصلہ تخمینہ پیداوار، قابل فروخت اضافی اور زرعی فصل کے انداز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
ٹارگٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (ٹی پی ڈی ایس) مرکزی اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری کے تحت چلایا جاتا ہے۔ مرکزی حکومت صرف این ایف ایس اے کے مطابق خریداری، مختص کرنے اور ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے نامزد ڈپو تک اس طرح کے اناج کی نقل و حمل کے لیے ذمہ دار ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اندر اناج کو اٹھانے اور تقسیم کرنے، اہل مستفیدین کی شناخت، انہیں راشن کارڈ جاری کرنے، شکایات کا ازالہ اور فیئر پرائس شاپس (ایف پی ایس) کے کام کی نگرانی اور مونیٹرنگ وغیرہ کی آپریشنل ذمہ داریاں متعلقہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں حکومتیں کے پاس ہیں۔ مزید یہ کہ پی ڈی ایس کے اینڈ ٹو اینڈ کمپیوٹرائزیشن کی اسکیم کو پورے ملک میں لاگو کیا گیا ہے، جو آدھار- بایومیٹرک تصدیق کے ذریعہ ملک میں این ایف ایس اے کے مستفید ہونے والوں کی شفافیت اور صحیح ہدف کو یقینی بناتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-9664
(ریلیز آئی ڈی: 1855415)
وزیٹر کاؤنٹر : 99