کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی پیداوار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 4:07PM by PIB Delhi

کوئلہ ، کان کنی اور پارلیمانی امورکے مرکزی وزیرجناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ ملک نے 23-2022(اپریل –جون 2022) میں 204.876ملین ٹن (ایم ٹی ) کوئلہ پیداکیاہے ۔ جب کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 156.11ملین ٹن کوئلہ پیداکیاگیاتھا۔ اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے یہ تقریبا31فیصد اضافہ ہے ۔

ملک میں  سب سے زیادہ کوئلہ پیداکرنے والی کول انڈیا لمیٹڈ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.9فیصد کااضافہ حاصل کرتے ہوئے 159.75ملین ٹن پیداکیاہے ۔ اسی طرح سنگارینی کوئلیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل)نے رواں مالی سال کے دوران  پہلی سہ ماہی میں 16.92ملین ٹن کوئلہ پیداکیاہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 8.6فیصد کا اضافہ ہے ۔ 23-2022کے لئے کوئلہ پیداواری ہدف کے مقابلے سی آئی ایل اور ایس سی سی ایل کی کوئلہ پیداوار درج ذیل ہے :


(اعداد وشمارملین ٹن میں )

کمپنی

سالانہ پیداواری ہدف

پہلی سہ ماہی کا پیداواری ہدف

پہلی سہ ماہی پیداوار(عبوری)

سی آئی ایل

700.00

165.94

159.75

ایس سی سی ایل

70.00

17.08

16.92

ملک میں کوئلہ کی پیداوار میں خود کفالت بنائے رکھنے اوراس کی درآمدات کو کم کرنے کے لئے سرکارکے ذریعہ کئے گئے اقدامات ۔

  1.  کان اور معدنیات (ترقی اورضابطہ ) ترمیمی ایکٹ 2021:اس ایکٹ میں یہ التزام ہے کہ محدود حقوق کے کان مالکان (ایٹمی معدنیات کے علاوہ )اپنے سالانہ معدنیات  (کوئلہ سمیت )پیداوار کا 50فیصد تک کھلے بازارمیں فروخت کرسکتے ہیں ۔ مرکزی سرکارکے ذریعہ مقررشدہ طریقہ کارسے کان کنی سے جڑے حتمی استعمال شدہ پلانٹ کی ضرورت اور ایسی اضافی رقم کی ادائیگی ضروری ہوگی ۔ یہ ہدف کوئلہ پیداوار بڑھانے کے لئے کوئلہ بلاک مختص کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کوشش ہے ۔
  2. ریوینیوبٹوارے کے بنیادپرکوئلہ بلاکوں کی کاروباری بولی
  3. مستقل نگرانی :متعلقہ میزبان ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ سکریٹری (کوئلہ ) کی صدارت میں ایک نگرانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،سکریٹری (ایم اوای ایف اور سی سی )کوئلہ کنٹرولرآرگنائزیشن (سی سی او) اور سی ایم پی ڈی آئی ایل مستقل جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کے ممبران کے طورپر کام انجام دیں گے اوراس طرح بلاکوں کی ترقی میں تیزی لائی جائیگی ۔
  4. سنگل ونڈوکلیئرنس :کوئلہ کانوں میں کام کاج میں تیزی لانے کے لئے مرکزی سرکارنے کوئلہ سیکٹرکے لئے 11جنوری 2021کو سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل لانچ کیاہے ۔
  5. کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل ) نے سودیشی پیداوار/سپلائی میں 80فیصد سے زیادہ کا تعاون دیتے ہوئے اپنی پیداوارکو موجودہ پیداواری سطح سے سال 25-2024تک ایک بلین ٹن (بی ٹی ) کوئلہ پیداوارکی سطح پرپہنچنے کے لئے اپنی پیداوارمیں اضافہ کرنے کا منصوبہ تیارکیاہے ۔ ملک میں کوئلہ کی مانگ کوپوراکرنے اور ملک میں کوئلہ کی غیرضروری درآمدکو ختم کرنے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے ۔ سی آئی ایل نے ضروری وسائل کی نہ صرف شناخت کرلی ہے بلکہ اس سے متعلقہ ایشوز /عناصر جیسے ای سی /ایس سی کی ضرورت ، زمین کی تحلیل ، نکاسی کی رکاوٹوں  وغیرہ کی نشاندہی کرلی ہے ۔

**********

 

(ش ح ۔ج ق۔ ع آ)

U -9657


(ریلیز آئی ڈی: 1855395) وزیٹر کاؤنٹر : 130
یہ ریلیز پڑھیں: English