کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 03 AUG 2022 3:46PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) ،کاروبار کرنے میں آسانی اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کی سربراہی کر رہا ہے جس کا مقصد کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ اقدامات کے کلیدی توجہ کے شعبے یہ ہیں:

  1. درخواستوں، تجدیدات، معائنہ، فائلنگ ریکارڈ وغیرہ سے متعلق طریقہ کار کو آسان بنانا،
  2.  فرسودہ قوانین کو منسوخ کرنے، ان میں ترمیم کرنے یا کچھ بڑھانے کو معقول بنانا،
  3.  دستی فارم اور ریکارڈز کو ختم کرتے ہوئے آن لائن انٹرفیس بنا کر ڈیجیٹائزیشن کو بڑھاوا دینا، اور
  4.  معمولی تکنیکی یا طریقہ کار کی خرابیوں کو ختم کرنا ۔

ان اقدامات کا مقصد معیشت کے تمام اداروں/سیکٹروں/صنعتوں بشمول انتہائی چھوٹی ،چھوٹی  اور درمیانہ درجے کی صنعتوں یا انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انتہائی چھوٹی ،چھوٹی  اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت نے بھی ایم ایس ایم ایزکے فروغ اور ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-

(i)  ادھیم رجسٹریشن (یو آر) پورٹل کو مکمل طور پر آن لائن، پیپر لیس اور شفاف ایم ایس ایم ای رجسٹریشن کا عمل فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ایم ایس ایم ایز کو رجسٹر کرنے کے لیے کسی دستاویز یا ثبوت کو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ رجسٹریشن کے لیے صرف آدھار نمبر اور پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر (پی اے این) کافی ہے۔پی اے این اور(جی ایس ٹی)گڈ سروسیز  اینڈٹیکس سے منسلک سرمایہ کاری اور کاروباری اداروں کے کاروبار سے متعلق تفصیلات خود بخود سرکاری ڈیٹا بیس سے لی جاتی ہیں۔

(ii)   ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے گیٹ وے کے ذریعے ایم ایس ایم ای کی وزارت کی اسکیموں کے فوائد پہنچانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

(iii)  ایم ایس ایم ای  سمبندھ پورٹل تیار کیا گیا ہے جو مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی (سرکاری خریداری پالیسی )کےنفاذ کی نگرانی میں مدد کرتا ہے۔

(iv)  ایم ایس ایم ای سمادھان پورٹل تیار کیا گیا ہے جو ملک بھر میں چھوٹے اور چھوٹے کاروباریوں کو تاخیر سے ادائیگیوں سے متعلق اپنے کیس رجسٹر کرنے کے لیے بااختیار بنانے میں مدد کرتا ہے۔

(v) چیمپیئنز پورٹل شکایات کے فوری ازالے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

(vi) گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کو ہدایت دی  گئی ہے کہ وہ ایم ایس ایم ایز سے مختلف سرکاری محکموں/تنظیموں/سی پی ایس ایز کو درکار عام استعمال کی اشیاء اور خدمات کی آن لائن خریداری میں مزید سہولت فراہم کرے۔

 

***********

 

 

ش ح ۔  ش ت ۔ م ش

U. No.9658



(Release ID: 1855393) Visitor Counter : 76


Read this release in: English