کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ای کامرس کے ذریعہ برآمدات بڑھانے کی خاطر کئے گئے اقدامات

Posted On: 03 AUG 2022 3:43PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے وزیرمملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے خوردہ فروشوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ای کامرس کے لئے کئی قانون سازی اور پا لیسی اقدامات نافذ کئے ہیں ، ان میں کچھ اقدامات ایف ڈی آئی پالیسی ، غیر ملکی زرمبادلہ کے بندوبست کا قانون 1999، صارفین کے تحفظ ( ای کامرس )ضابطہ 2020، صارفین کے تحفظ کاقانون 2019، مسابقتی قانون 2002، مرکزی سامان اور خدمات کاٹیکس (سی جی ایس ٹی) قانون 2017، انفارمیشن ٹکنالوجی  2000، ادائیگی اورتصفیہ کاقانون 2007، کمپنیوں کاقانون 2013 اور کاپی رائٹ قانون 1957 وغیرہ شامل ہیں ۔

حکومت نے ای کامرس کے ذریعہ برآمدات بڑھانے کی خاطر حسب ذیل اقدامات کئے ہیں ۔

  • بالواسطہ ٹیکسوں اورکسٹمس کے مرکزی بورڈ سی بی آئی سی نے  سبھی بڑے انٹرنیشنل کوریئر ٹرمنلس آئی سی ٹی ایس میں ایکسپریس کارگو کلیرینس سسٹم ( ای سی سی ایس ) کو شروع کرکے کوریئر پارسلس کے درآمد اور برآمدکلیرینس کو ڈیجٹائز کردیا ہے ۔ کوریئر امپورٹس اینڈ ایکسپورٹس (الیکٹرانک ڈکلریشنس اینڈ پروسیسنگ ) ریگولیشن 2010 ، کوریئر ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ کی الیکٹرانک عمل آوری  اورکلیرینسیس کو پورا کرتاہے ۔ 
  •  مورخہ 30 جون 2022 کونوٹیفکیشن نمبر 57/2022- کسٹم (این ٹی ) اور سرکلر 09/2022 کے  حال ہی میں جاری ہونے کے ساتھ ہی  زیورات کی ای کامرس برآمدات کو مزید آسان بنایا گیا ہے اور  اس میں زیورات کی ای کامرس برآمدات کے لئے ایک سادہ ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرنے کے لئے 2022 کے بجٹ  اعلانیہ کی تعمیل کی گئی ہے ۔
  • مورخہ 04جون 2018 کو پوسٹ ریگولیشن 2018 اورسرکلر 14/2018- کسٹم کے ذریعہ برآمدات  کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تاکہ برآمدات کو آسان بنایا جاسکے اور  غیر ملکی ڈاکخانوں کے ذریعہ  ای کامرس  (چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں کے لئے ) کے ذریعہ ہندوستانی برآمدات کی دنیا تک رسائی کو پورا کیا جاسکے۔  

 

*************

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.9659


(Release ID: 1855391) Visitor Counter : 117


Read this release in: English