وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت (ری ایشو) (i) '6.69 فی صد جی ایس 2024'، (ii) '7.10 فی صد جی ایس 2029'، (iii) '7.26 فی صد جی ایس 2032' (iv) '6.95 فی صد جی ایس 2061'

Posted On: 29 AUG 2022 7:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 اگست 2022:

حکومت ہند نے یکساں دام کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے (i) دام پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4000 کروڑ روپے (نومنل) کی مطلع کردہ رقم (6.69 فیصد سرکاری ضمانت 2024) (ii) 7.26 فیصد سرکاری ضمانت 2032" یکساں دام کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے دام پر مبنی نیلامی کے ذریعے 13,000 کروڑ روپے (نومنل) کی مطلع کردہ رقم کے لیے اور (iii) "6.95   فی صد سرکاری ضمانت 2061" متعدد دام کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے دام پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9,000 کروڑ روپے (نومنل) کی مطلع کردہ رقم کے لیے کی فروخت (ری ایشو) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے پاس اوپر مذکور ہر ضمانت کے مقابلے میں 2000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی 02 ستمبر 2022 (جمعہ) کو کرے گی۔

ضمانتوں کی فروخت کی مطلع کردہ رقم کا 5 فیصد تک سرکاری ضمانتوں کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 02 ستمبر 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولوشن (ای کوبر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 02 ستمبر 2022 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کی جانب سے ادائیگی 05 ستمبر 2022 (پیر) کو ہوگی۔

ضمانتیں ریزرو بینک آف انڈیا آر بی آئی/2018-19/25 تاریخ 24 جولائی 2018 کے 'حسب اجرا لین دین' کے رہنما خطوط کے مطابق، جن میں وقتا فوقتا ترمیم کی گئی ہے، ٹریڈنگ کی اہل ہوں گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U.No. 9645



(Release ID: 1855334) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi