کوئلے کی وزارت
غیر کوکنگ کوئلے کی درآمد
Posted On:
03 AUG 2022 4:06PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 22-2021 کے دوران غیر کوکنگ کوئلے کی کل درآمد 151.77 ایم ٹی تھی، جو کہ 21-2020 کے پچھلے سال میں 164.05 ایم ٹی درآمد کی گئی تھی، جس میں 7.5 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں یعنی اپریل اور مئی میں بھی غیر کوکنگ کوئلے کی درآمد کم ہو کر 30.05 میٹرک ٹن کی سطح پر آگئی ہے ، جو پچھلے سال کے اسی دو مہینوں کے دوران 32.91 میٹرک ٹن درآمد کی گئی تھی۔
ملک میں کوئلے کی پیداوار 21-2020 میں 716.08 ایم ٹی سے بڑھ کر 22-2021 میں 778.19 ایم ٹی ہو گئی جو کہ 8.5 فیصد کی ترقی ہے۔
نارتھ ایسٹرن کول فیلڈز (این ای سی) کی ٹکاک کولیری میں دو یونٹ ہیں - ٹکاک ایکسٹینشن او سی پی اور ٹکاک ویسٹ ایکسپینشن او سی پی۔
- ٹیکاک ایکسٹینشن او سی پی : کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل )، مارگھیرتا سے موصول ہونے والی درخواست کی بنیاد پر، حکومت آسام نے ٹیکاک کولیری کےٹیکاک ایکسٹینشن اور سی پی کو کھولنے کے لیے 87.55 ہیکٹر کی ادائیگی کی بنیاد پر ریونیو زمین الاٹ کی۔ ٹکاک کولیری کے ٹکاک ایکسٹینشن اسی پی میں کانکنی کا کام بعد میں 10 فروری 2022 سے دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
- ٹیکاک ویسٹ ایکسپینشن او سی پی: این ای سی نے ٹیکاک کولیری کے ٹیکاک اوپن کاسٹ پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے 88.63 ہیکٹر کی سرکاری ریونیو اراضی کے الاٹمنٹ کے لیے حکومت آسام کو درخواست دی ہے۔ حکومت آسام نے این ای سی، سی آئی ایل کے حق میں 88.63 ہیکٹر کی زمین الاٹ کی ہے اور 273169875 روپے کا ڈیمانڈ نوٹ 88.63 ہیکٹر زمین کی این ای سی، سی آئی ایل کو منتقلی کے لئے پیش کیا ہے، جو کہ این ای سی / سی آئی ایل میں زیر عمل ہے۔ اس یونٹ کے لیے ماحولیاتی کلیئرنس، فاریسٹ کلیئرنس اور دیگر تمام ضروری منظوریوں کے لیے درخواست نظر ثانی شدہ پروجیکٹ رپورٹ کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔
این ای سی میں 3 جون 2020 سے کانکنی کی کارروائیوں کی معطلی کی وجہ سے، این ٹی پی سی، بونگائی گاؤں اور این ٹی پی سی فرکا کے ساتھ ایندھن کی فراہمی کے معاہدوں کو سی آئی ایل کے دیگر ذیلی اداروں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ اب چونکہ 10 فروری 2022 سے ٹکاک کولیری کے ٹکاک ایکسٹینشن اسی پی میں کانکنی کی کارروائیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں، این ای سی دوبارہ کوئلے کی پیداوار میں مطلوبہ صلاحیت تک پہنچنے کے بعد ایندھن کی فراہمی کے ان معاہدوں کی تجدید کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-9636
(Release ID: 1855232)
Visitor Counter : 84