کوئلے کی وزارت
کوئلے کی گھریلو مانگ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 AUG 2022 4:11PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کوئلہ ہندوستانی توانائی کے نظام کا بنیادی سہارا ہے اور کوئلے کی پیداوار کا تقریباً 80 فیصد پاور سیکٹر کو فراہم کیا جاتا ہے اور باقی دیگر صنعتی استعمال کے لیے جاتا ہے۔ "میک ان انڈیا" کے اقدامات اور معیشت کی اعلی نمو پروجیکشن کے ساتھ، کوئلے کی مانگ پاور سیکٹر اور دیگر صنعتی استعمال دونوں کے لئے بڑھ رہی ہے۔ کوئلے کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، حکومت نے کوئلے کی پیداوار کو 25- 2024 تک 1.3 بلین ٹن تک سالانہ 8-7 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
پچھلے پانچ سالوں کے دوران ریاست کے لحاظ سے کوئلے کی پیداوار کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:-
(ملین ٹن میں)
|
ریاست
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
|
آسام
|
0.781
|
0.784
|
0.517
|
0.036
|
0.028
|
|
چھتیس گڑھ
|
142.546
|
161.893
|
157.745
|
158.410
|
154.120
|
|
جموں وکشمیر
|
0.014
|
0.013
|
0.014
|
0.010
|
0.011
|
|
جھار کھنڈ
|
123.297
|
134.666
|
131.763
|
123.428
|
130.104
|
|
مدھیہ پردیش
|
112.127
|
118.661
|
125.726
|
132.531
|
137.953
|
|
مہارا شٹر
|
42.219
|
49.818
|
54.746
|
47.435
|
56.529
|
|
میگھالیہ
|
1.529
|
|
|
|
|
|
اڈیشہ
|
143.328
|
144.312
|
143.016
|
154.151
|
185.069
|
|
تلنگانہ
|
62.010
|
65.160
|
65.703
|
52.603
|
67.233
|
|
اتر پردیش
|
18.309
|
20.275
|
18.030
|
17.016
|
18.073
|
|
مغربی بنگال
|
29.240
|
33.136
|
33.614
|
30.463
|
29.070
|
|
کُل میزان
|
675.400
|
728.718
|
730.874
|
716.083
|
778.190
|
حکومت نے گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ تجارتی کان کنی کے لیے 100 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔ کوئلے کی درآمد کے متبادل کے مقصد کے لیے 2020 میں ایک بین وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ کوکنگ کول اور دیگر اعلیٰ درجے کے کوئلے جیسی انتہائی ضروری درآمدات کی اجازت دینے کے علاوہ جو کہ اس وقت غیرمتبادل ہیں، ملکی پیداوار میں اضافہ کرکے نچلے درجے کے کوئلے کی درآمد کو متبادل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کوئلے کی گھریلو پیداوار بڑھانے کے لیے کیے گئے چند اہم اقدامات درج ذیل ہیں:
- کوئلے کی کانوں کے کام کو تیز کرنے کے لیے کوئلے کے شعبے کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل شروع کیا گیا ہے۔ یہ ایک متحد پلیٹ فارم ہے ، جو ہندوستان میں کوئلے کی کانکنی شروع کرنے کے لیے درکار کلیئرنس اور منظوریوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
- مائنز اینڈ منرلز (ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 میں ترمیم کی گئی، جس کے تحت آخری استعمال کے پلانٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد ان کی سالانہ پیداوار کا 50 فیصد تک فروخت کی اجازت دی گئی۔
- ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر کوئلے کے بلاکس کی کمرشل نیلامی اور آخری استعمال کے لیے مخصوص کول بلاکس کی الاٹمنٹ۔
- سکریٹری (کوئلہ) کی صدارت میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں متعلقہ میزبان ریاستوں کے چیف سکریٹریز، سکریٹری (ایم او ای ایف اینڈ سی سی)، کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او) اور سی ایم پی ڈی آئی ایل کمیٹی کے ارکان ہیں اور اس کا مقصد باقاعدگی سے جائزہ لینا اور بلاکس کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔
- ایم ڈی او، ماڈل کے ذریعے پیداوار بڑھانے کے لیے، کول انڈیا لمیٹڈ نے 15 ایم ڈی او پروجیکٹس کی شناخت کی ہے جن کی مشترکہ صلاحیت 168.6 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی وائی) ہے، جن میں سے چھ ایم ڈی او پروجیکٹس کو پہلے ہی 96.74 ایم ٹی وائی کی صلاحیت سے نوازا جاچکا ہے۔
- نئے اور توسیعی پی آر کی منظوری کے ذریعے صلاحیت میں اضافہ: سی آئی ایل نے مالی سال – 21 اور مالی سال - 22 کے دوران 52 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔ یہ پروجیکٹ 250 ایم ٹی وائی سے زیادہ کی اضافی صلاحیت کا اضافہ کریں گے اور مالی سال 25 تک تقریباً 102 ایم ٹی کی اضافی پیداوار میں تعاون پیش کرنے کی تجویز ہے۔
- اوپن کاسٹ مائننگ اور پاور سپورٹیڈ لانگ وال (پی ایس ایل ڈبلیو )، ہائی وال مائننگ، مسلسل کانکنی وغیرہ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز جیسے سرفیس مائنرس وغیرہ کو زیر زمین کانوں کی اثر انگیزی اور کوئلے کی زیادہ پیداوار کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔
- انخلاء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے، 44 فرسٹ میل کنکٹی ویٹی (ایف ایم سی ) پروجیکٹس کو لاگو کیا جا رہا ہے، تاکہ کوئلے کے انخلاء کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اور توسیع کی سمت سی آئی ایل کی کوششوں کو مستحکم کیا جا سکے اور پہلے میل میں سڑک کے ذریعے کوئلے کی نقل و حمل کو کم سے کم کیا جا سکے۔
- سی آئی ایل نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور جھار کھنڈ میں اپنے توسیعی براؤن فیلڈ مائننگ پروجیکٹس اور گرین فیلڈ پروجیکٹس کے لیے 7 اہم نئے ریل لائن پروجیکٹس کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کی ہے جس کی تخمینہ جاتی سرمایہ کاری 20 ہزار کروڑ روپے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-9634
(ریلیز آئی ڈی: 1855218)
وزیٹر کاؤنٹر : 90