صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 201.19کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 5.98کروڑسے زیادہ غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں، جن کا استعمال کیا جانا ہے۔
Posted On:
29 AUG 2022 9:23AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔ ملک بھر میں کووڈ 19 ٹیکہ کا ری کا آغاز 16 جنوری 2021 کو کیا گیا تھا۔ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوکووڈ ویکسین مفت دستیاب کراکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔
ویکسین کی خوراک
|
(29 اگست 2022 تک)
|
سپلائی کی گئیں خوراک
|
2,01,19,02,325
|
دستیاب خوراک
|
5,98,12,040
|
بھارت سرکار (فری آف کاسٹ چینل) اور ریاستی سرکارکے ذریعےبراہ رست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 201.19کروڑ سے زیادہ (2,01,19,02,325) ٹیکےفراہم کرائے جاچکے ہیں۔
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی 5.98کروڑ سے زیادہ (5,98,12,040) غیر استعمال شدہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا باقی ہے۔
***********
ش ح ۔ س ک ۔ م ش
U. No.9620
(Release ID: 1855170)
Visitor Counter : 107