سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم کے ذریعے 27-26 اگست، 2022 کے دوران ’توانائی کے مستقبل کی تشکیل: چیلنجز اور مواقع‘ (ایس ای ایف سی او) موضوع پر چھٹے قومی سمپوزیم کا انعقاد

Posted On: 26 AUG 2022 6:16PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم کے ذریعے 27-26 اگست، 2022 کے دوران ’توانائی کے مستقبل کی تشکیل: چیلنجز اور مواقع‘ (ایس ای ایف سی او) موضوع پر چھٹے قومی سمپوزیم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر انجن رے، ڈائرکٹر، سی ایس آئی آر-آئی آئی پی نے 2017 میں اس پروگرام کو شکل و صورت عطا کی تھی، جو اب ادارہ کے محققین  اور ریسرچ اسکالرز کے ذریعے منعقد کیا جانے والا ایک سالانہ پروگرام بن گیا ہے۔

یہ سمپوزیم سائنسی مذاکرات کا ایک شاندار پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ اس سال یہ سمپوزیم ’2070 تک ہندوستان میں پوری طرح سے صفر صاف توانائی کی سمت میں اختراعی اقدامات‘ موضوع پر مرکوز ہوگی۔ اس سمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں ایچ پی سی ایل متل انرجی لمیٹڈ (ایچ ایم ای ایل) کے مینیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او جناب پربھا داس مہمان خصوصی اور انڈین آیل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کی ڈائرکٹر (ریفائنریز) محترمہ شکلا مستری معزز مہمان تھیں۔

ڈاکٹر انجن رے نے اس سمپوزیم میں شریک ہونے والے تمام خصوصی مہمانوں اور نمائندوں کا استقبال کیا اور اپنے ابتدائی کلمات پیش کیے۔ اپنی استقبالیہ تقریر میں، محترمہ شکلا مستری نے پیرس معاہدہ کے مطابق اہداف کو پورا کرنے کے لیے توانائی کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت بتائی۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2050 تک حجری ایندھن سے ہونے والے اخراج کو گھٹا کر بالکل صفر تک لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کاربن کیپچرنگ اور اسٹوریج میں گرین ہائڈروجن کے مطلوبہ استعمال کے بارے میں بھی بات کی۔

اپنے خطاب میں، جناب پربھا داس نے کاربن کیپچرنگ کو اقتصادی طور پر عملی اور مفید بنانے پر زور دیا۔ بجلی کی سپلائی اور ایندھن کی برآمد کے معاملے میں  ہندوستان کی کامیاب پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے ان شعبوں میں کرشمائی کامیابی حاصل کی ہے۔

اس دو روزہ سمپوزیم میں خاص طور سے  صنعتی دنیا، ماہرین تعلیم، سائنس دانوں اور ماہرین صنعت کے لیے متعدد سائنسی اجلاس ہوں گے۔ اس سمپوزیم کے لیے مختلف قومی اداروں کے 200 سے زیادہ نمائندوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس سمپوزیم میں تکنیکی اجلاس کے ساتھ ساتھ شرکاء کے ذریعے پوسٹر بھی پیش کیے جائیں گے۔ اس سمپوزیم کے اسپانسر آئی او سی ایل، ای آئی ایل، بی پی سی ایل، او این جی سی، گیل، سی پی سی ایل، بھیل اور اے سی ایس پبلی کیشن ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈی ای ڈبلیو جرنلس اس سمپوزیم کا  اطلاعاتی اور تشہیری پارٹنر ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9572



(Release ID: 1854753) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi