ٹیکسٹائلز کی وزارت
این آئی ایف ٹی کا 18 واں کیمپس دمن میں شروع
یہ کیمپس صنعت اور اکیڈمیا کے تعاون سے تحقیق وترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا
Posted On:
25 AUG 2022 1:47PM by PIB Delhi
ممبئی، 25 اگست 2022:
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) نے دمن میں ایک کیمپس شروع کیا ہے۔ یہ ملک بھر میں این آئی ایف ٹی کیمپسوں کے نیٹ ورک میں 18 واں کیمپس بن گیا ہے۔ این آئی ایف ٹی دمن نے بی – ڈیس- ٹیکسٹائل ڈیزائن اور ماسٹر آف فیشن مینجمنٹ کے طلباء کے لیے گزشتہ پیر (22 اگست 2022) کو اپنا پہلا اورینٹیشن بیچ کا انقاد کیا۔ کیمپس کے قیام کے ویژن کو ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے منتظم جناب پرفل پٹیل کی قیادت میں دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کی انتظامیہ کے تعاون سے پورا کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این آئی ایف ٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب شانت مانو نے جڑوں سے جڑے رہنے اور نئی بامعنی انجمنیں بنانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ طلباء اپنی تعلیمی زندگی میں ترقی کرتے رہیں۔ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منتظم جناب پرفل پٹیل اور ٹیکسٹائل کے مرکزی سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے دمن میں این آئی ایف ٹی کے قیام میں ان کے مسلسل تعاون اور رہنمائی کے لیے جناب شانت مانو نے فیشن کی تعلیم کے میدان میں این آئی ایف ٹی کی طرف سے کی گئی غیر معمولی پیش رفت کا مختصراً خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے طلباء اور ان کے اہل خانہ کو بھی این آئی ایف ٹی برادری کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے منتظم کی مشیر جناب وکاس آنند اور دمن کی ضلع کلکٹر محترمہ تپسیا راگھو دیگر معززین کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔ این آئی ایف ٹی، ممبئی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر پون گوڈیا والا اور این آئی ایف ٹی دمن کے ڈائرکٹر (انچارج) پروفیسر ڈاکٹر جومیچن ایس پٹاتھیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پہلے تعلیمی سیشن کے کامیاب آغاز کا جشن منانے کے لیے یو ٹی انتظامیہ کے افسران اور دمن کے صنعتی مندوبین نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
کیمپس موٹا پھالیہ، ورکنڈ، نانی دمن میں واقع گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کیمپس میں ہے۔این آئی ایف ٹی - دمن کو منفرد اور مخصوص صلاحیتوں کے حامل گھریلو رہنما تیار کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے ،جو ملک کے مستقبل میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ این آئی ایف ٹی کا نصاب ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعلیمی فضیلت، قائدانہ صلاحیتوں، سماجی ذمہ داری، اور اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ایک جامع نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ ٹیلنٹ کو پروان چڑھا کر اور ایک ایسے انسانی وسائل کی تخلیق کے ذریعے دمن میں موجودہ صنعتی مراکز کو فائدہ پہنچائے گا، جو مقامی صنعت کی تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت کے خلا کو دور کرتے ہوئے ،متنوع عالمی برادریوں کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے چیلنجوں کو مؤثر طریقے سے نمٹائے گا۔ یہ کیمپس صنعت اور اکیڈمیا کے تعاون سے تحقیق و ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا ،جو جدت اور انکیوبیشن کے ماحول کو فروغ دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- م م- ق ر)
U-9552
(Release ID: 1854566)
Visitor Counter : 135