خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این سی ڈبلیو نے لکھنؤ یونیورسٹی میں علاقائی مشاورتی میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 25 AUG 2022 5:59PM by PIB Delhi

خواتین کے قومی کمیشن نے انسٹی ٹیوٹ آف ویمن اسٹڈیز، لکھنؤ یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ علاقائی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں ریاستی خواتین کمیشن، خواتین اور بچوں کی ترقی/سماجی بہبود کے محکمے اور سوادھار گرہ، اجولا اور ون اسٹاپ سنٹر پر  کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف فریقوں نے شرکت کی۔ مشاورتی میٹنگ میں 'خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق سرکاری اسکیموں کے ٹھوس نفاذ کے لیے باہمی تال میل' کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشاورتی میٹنگ  میں دو وسیع مقاصد پر توجہ مرکوز کی گئی  - 2014 سے کمیشن کی حصولیابیوں کے بارے میں مختلف فریقوں کے ساتھ میٹنگ اور سوادھار گرہ، اجولا اور ون اسٹاپ سینٹر کے کام  کاج  پر غیر سرکاری تنظیموں  کے ساتھ بات چیت کا سیشن۔

خواتین کے قومی کمیشن  کی چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما نے مشاورتی میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے ڈین ، اکیڈمی اور شعبہ فلسفہ کے سربراہ پروفیسر راکیش چندر، لکھنؤ یونیورسٹی کے وومن اسٹڈیز ادارے کی کوآرڈینیٹر اور  سائیکالوجی شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر ارچنا شکلا اور  این سی ڈبلیو کے خصوصی رپورٹر ڈاکٹر شاہ عالم  اس موقع پر موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00130II.jpg

اپنے خطاب کے دوران، چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما نے نوجوان نسل خصوصاً مردوں کی ذہنیت میں تبدیلی کے لئے بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سوادھار گرہوں، اجولا اور ون اسٹاپ سنٹر کے مناسب کام  کاج سے متعلق امور پر متعلقہ شرکاء سےتجاویز بھی  طلب کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022X38.jpg

 

کمیشن کے کام کاج کے بارے میں ایک پریزنٹیشن مشترک کی گئی۔ اس کے بعد منعقدہ  باہمی تبادلہ کے اجلاس میں، خواتین کے لیے کام کرنے والے مختلف اداروں کے فریقوں  نے اپنے نقطہ نظر، مسائل اور چیلنجز کو سامنے رکھا۔ مختلف فریقوں نے کمیشن کے مقاصد کے حصول  سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9539)



(Release ID: 1854537) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi