جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیرزمین پانی کی دستیابی کے ساتھ فصل کے پیٹرن کو جوڑنا

Posted On: 04 AUG 2022 6:51PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب بتایا کہ زیر زمین پانی کے وسائل کی دستیابی اور اس سے پانی نکالنے کا عمل کئی عوامل پر منحصر ہے جیسے بارش کی شدت اور وقت، علاقے میں پانی کے اخراج کی ارضیاتی سطح، موجودہ بھرپائی کے  ڈھانچے کی تعداد، صارفین کی طرف سے مختلف مقاصد جیسے صنعتی استعمال، پینے/گھریلو مقاصد، آبپاشی کے طریقوں سمیت فصل بونے کا انداز اور فصل کی شدت وغیرہ کیلئے پانی نکالنے کا عمل۔ مرکزی حکومت نے آبپاشی سمیت مختلف صارف کے ذریعے زیر زمین پانی کے اخراج کے انتظام/کنٹرول کے لیے پالیسی فریم ورک/رہنمائی خطوط سمیت درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔

نیشنل واٹر پالیسی( این ڈبلیو پی)۔ 2012میں کہا گیا ہے کہ آبپاشی کے استعمال میں پانی کی بچت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ قدرتی وسائل کے وقفوں کے ساتھ فصل کے انداز کو سیدھ میں لانا، چھوٹے پیمانے پر آبپاشی(ڈرپ، چھڑکاؤ وغیرہ)، خودکار آبپاشی کی کارروائی، بخارات کی نقل و حمل میں کمی وغیرہ کی حوصلہ افزائی اور ترغیب دی جانی چاہیے۔ این ڈبلیوپی 2012 کا اشتراک ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ کیا گیا ہے۔

مورخہ 24.09.2020 کو زیرزمین پانی کے ضابطے کی ہدایت نامہ ملک میں زیر زمین پانی کے وسائل کے تحفظ اور ان کو منظم کرنے کے لیے کل ہند کے اطلاق کے ساتھ نوٹیفائی  کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت ریاستوں کے تعاون سے، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش میں پانی کی کمی سے متاثر بعض علاقوں میں 6,000 کروڑ روپے کی مدد سے اٹل بھوجل یوجنا کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد مانگ سے متعلق بندوبست ہے جس میں گاؤں کی سطح پر مقامی کمیونٹیز کو شامل کرکے فصل کی گردش / تنوع کو نافذ کرنا، فصلوں کے طرز کو تبدیل کرنا، چھڑکنے والے آلات کا استعمال / ڈرپ ایریگیشن سسٹم وغیرہ شامل ہیں جس کے نتیجے میں نشان زد علاقوں میں زیر زمین پانی کا پائیدار انتظام ہو سکے۔

زیرزمین پانی کا مرکزی بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) کمیونٹی کی شرکت کے ساتھ  پانی کی دستیابی سے متعلق  مخصوص علاقوں میں  پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تیاری کے لیے آبی پانی کے تصرف اور ان کی خصوصیات کو بیان کرنے کے لیے پانی سے متعلق قومی نقشہ بندی  پروگرام کو نافذ کر رہا ہے۔ زمینی پانی کے انتظام کے منصوبے کی سفارشات میں مانگ کے ضمنی انتظام کے لیے سفارشات شامل ہیں جن میں فصل کے نمونوں میں تبدیلی، فصلوں کے تنوع وغیرہ شامل ہیں۔ مناسب دخل اندازیوں کے لیے سفارشات ریاستی حکومتوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔

‘ساہی فصل’ مہم آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کی طرف سے 14.11.2019 کو شروع کیا گیاتھا تاکہ پانی کی کمی سے متاثر علاقوں میں کسانوں کو ایسی فصلیں اگانے کی طرف راغب کیا جا سکے جو اقتصادی طور پر منافع بخش، صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ہوں، اور زرعی ماحول کے لیے موزوں ہوں۔ مناسب فصلوں کے بارے میں کسانوں میں بیداری پیدا کرنا، مائیکرو اریگیشن، مٹی میں نمی کا تحفظ، انہیں پانی کی ضرورت والی فصلوں سے کم پانی کی ضرورت والی فصلوں تک رسائی میں مدد کرنا، پالیسی سازوں کو پالیسی بنانے میں مدد کرنا وغیرہ مہم کے کچھ اہم عناصر ہیں۔

اس کے علاوہ، ملک میں دیرپا زیر پانی کے انتظام کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعے اٹھائے گئے دیگر اہم اقدامات یہاں دستیاب ہیں۔

http://jalshakti-dowr.gov.in/sites/default/files/Steps%20taken%20by%20the%20Central%20Govt%20for%20water_ depletion_july2022.pdf.

 

***********

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.9507


(Release ID: 1854290) Visitor Counter : 122


Read this release in: English