وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

8.13 فی صد جی ایس 2022 ء کی ادائیگی

Posted On: 24 AUG 2022 3:42PM by PIB Delhi

’ 8.13 فی صد جی ایس 2022 ‘‘ کی بقایا کی مقررہ ادائیگی 21 ستمبر ، 2022 ء کو ہو گی ۔ مذکورہ تاریخ کے بعد سے اس پر کوئی سود نہیں دیا جائے گا ۔  کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت اگر ادائیگی والے دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ، تو قرضوں کی ادائیگی ریاست کے ادائیگی والے دفتروں سے مذکورہ تاریخ سے پہلے والے کام کے دن کی جائے گی ۔

سرکاری تمسکات  کی ریگولیشنز سے متعلق قانون 2007 کی ریگو لیشن 24  ( 2 ) اور 24 ( 3 ) کے مطابق سرکاری تمسکات کے حامل رجسٹرڈ افراد کو ، جن کا اندراج ذئلی جنرل لیجر یا کونسٹی ٹوئنٹ ذیلی جنرل لیجر کے کھاتے یا اسٹاک سرٹیفکیٹ میں  موجود ہے ، کو اپنے بینک کھاتوں کی  متعلقہ تفصیلات کی فراہمی یا کسی ایسے بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے جس میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت موجود ہو ، ادائیگی کی جائے گی ۔ تمسکات کے لئے ادائیگی کرنے کے مقصد سے اصل سبسکرائبر یا ایسی سرکاری تمسکات  کے حامل شخص کو اپنے بینک کھاتوں کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے داخل کرنی ہوں گی ۔  البتہ ،الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لئے بینک اکاؤنٹ/مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں، مقررہ تاریخ پر قرض کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے، ہولڈرز پبلک ڈیبٹ دفاتر، سرکاری خزانے / ذیلی سرکاری خزانوں  اور  اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں میں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لئے داخل/رجسٹرڈ ہیں) ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے ، باضابطہ طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔

ادا کی جانے والی رقم کو حاصل کرنے کے طریقۂ کار کی پوری تفصیل مذکورہ ادائیگی کے دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U. No. 9483


(Release ID: 1854182) Visitor Counter : 155


Read this release in: Hindi , English