جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کٹاؤ مخالف اقدامات

Posted On: 04 AUG 2022 6:56PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کٹاؤ پر قابو پانے سمیت سیلاب کا انتظام ریاستوں کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ متعلقہ ریاستی حکومتیں اپنی ترجیحات کے مطابق سیلاب سے متعلق انتظامات  اور کٹاؤ  مخالف اسکیمیں تیار کرتی ہیں اور ان پر عمل درآمد کرتی ہیں۔ مرکزی حکومت اہم علاقوں میں سیلاب کے انتظام کے لیے تکنیکی رہنمائی اور ترقیاتی مالی امداد فراہم کر کے ریاستوں کی کوششوں میں اضافہ کرتی ہے۔ مربوط  سیلاب سے متعلق  انتظامات  کے نقطہ نظر کا مقصد اقتصادی قیمت پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے خلاف معقول حد تک تحفظ فراہم کرنے کے لیے ساختی اور غیر ساختی اقدامات کے معقول امتزاج کو اپنانا ہے۔

سیلاب کے انتظام کے ڈھانچہ جاتی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے، وزارت نے گیارہ  اور بارہ پلان کے دوران سیلاب سے متعلق انتظامات پروگرام (ایف ایم پی) کو نافذ کیا تھا ،تاکہ سیلاب کنٹرول، کٹاؤ مخالف ، نکاسی آب کی ترقی، سمندری کٹاؤ وغیرہ سے متعلق کاموں کے لیے ریاستوں کو مرکزی مدد فراہم کی جا سکے۔ جو بعد میں 18-2017 سے 21-2020 تک کی مدت کے لیے "سیلاب مینجمنٹ اور سرحدی علاقے پروگرام" (ایف ایم بی اے پی) کے جزو کے طور پر جاری رہا اور محدود اخراجات کے ساتھ ستمبر 2022 تک بڑھایا گیا۔

ریاست مغربی بنگال سے، وزارت جل شکتی کے جاری سیلاب  انتظامات اور سرحدی علاقے  پروگرام  (ایف ایم بی اے پی ) کے ایف ایم پی جزو کے تحت مرکزی امداد کے لیے 18 پروجیکٹ شامل کیے گئے تھے۔  16 مکمل شدہ منصوبوں نے تقریباً 0.937 لاکھ ہیکٹر کے رقبے کو تحفظ فراہم کیا ہے اور تقریباً 2.35 ملین کی آبادی کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ ایف  ایم پی  کے تحت مرکزی امداد کی رقم 1051.96 کروڑ  روپے ریاست مغربی بنگال کو جاری کیے گئے ہیں۔ دریائے گنگا پر فرکا بیراج پراجیکٹ کے ذریعہ فرکا بیراج کے 12.5 کلومیٹر اپ اسٹریم اور 6.9 کلومیٹر ڈاون اسٹریم کے دائرہ اختیار میں کنارے کے تحفظ، کٹاؤ کے خلاف اقدامات، دریا کی بحالی  کے کام بھی کیے جاتے ہیں۔ پچھلے دس سالوں کے دوران اس طرح کے کاموں کو نافذ کرنے کے لیے فرکا بیراج پروجیکٹ نے 165 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

غیر ساختی اقدامات کے لیے، سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) ایک نوڈل تنظیم ہے ، جسے ملک میں سیلاب کی پیشن گوئی اور سیلاب کی ابتدائی انتباہ دینے کا کام سونپا گیا ہے۔ سی ڈبلیو سی کے پاس 16 سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے اسٹیشن ہیں، (12 سطح کی پیشن گوئی کرنے والے اسٹیشن اور 4 آمد کی پیش گوئی کرنے والے اسٹیشن) اور ریاست مغربی بنگال میں 80 گیج اسٹیشن ہیں۔ 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے سیلاب سیزن 2021 کے دوران، مغربی بنگال کے لیے کل 488 پیشین گوئیاں جاری کی گئی ہیں،جن میں سے 466 درستگی کی حد کے اندر پائی گئی ہیں جو کہ 95.49 فیصد تک کام کرتی ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

(24-08-2022)

U-9477




(Release ID: 1854085) Visitor Counter : 112


Read this release in: English