جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیرزمین پانی کی آلودگی

Posted On: 04 AUG 2022 6:52PM by PIB Delhi

جل شکتی  کے مرکزی وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نےآج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پانی ایک ریاستی موضوع ہے  اور عام طور پر رہنما خطوط کی تیاری ریاستوں کے  دائرہ کار کے تحت آتے  ہیں، البتہ سینٹرل گراؤنڈ واٹربورڈ ( سی جی ڈبلیو بی) کے مطالعہ کے مطابق زیر زمین پا نی کی ا ٓلودگی  فطرتاً جیوجینک نوعیت کی ہوتی ہے اور سالوں میں اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آتی۔ مزید یہ دیکھا گیا ہے کہ نائٹریٹ کی آلودگی زیادہ تر اینتھروپوجنک ہے اور اس کا پھیلاؤ کچھ علاقوں خاص طور پر بستیوں سے ملحقہ علاقوں میں دیکھا گیا ہے،۔ مزید برآں، کھادوں کے استعمال سے نائٹریٹ کی آلودگی بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز/آلودگی کنٹرول کمیٹیوں (ایس پی سی بیز/پی سی سیز) کے اشتراک سے پانی (پریونشن اینڈ کنٹرول) ایکٹ، 1974کی شقوں کو لاگو کررہاہے اورملک میں ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کی دفعات کو نافذ کر رہا ہے تاکہ پانی میں آلودگی کو روکا جاسکے

سی جی ڈبلیو بی ہر سال پورے ملک میں زمینی پانی کے معیار کی نگرانی کرتا ہے اور مختلف سائنسی مطالعات کے دوران علاقائی پیمانے پر زیرزمین پانی کے معیار کا ڈیٹا تیار کرتا ہے۔ یہ مطالعات ملک کے کچھ حصوں میں  واقع دور دراز کے علاقوں میں میں بی آئی ایس کی اجازت کی حد سے باہر فلورائڈ، آرسینک، نائٹریٹ، آئرن اور بھاری دھاتوں کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

***************

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.9479


(Release ID: 1854083) Visitor Counter : 91


Read this release in: English